پاکستان تحریک انصاف نے جعفر ایکسپریس سانحے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ اور دفاع کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم تنظیم کے حملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا۔

اعلامیے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اب تک موصول ہونے والی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ جعفر ایکسپریس پر قبضے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی نہایت تشویشناک اطلاعات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے حقیقی صورت حال اور شہریوں اور ٹرین کے عملے کی سلامتی کے حوالے سے بلاتاخیر آگاہی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی و رہائی کیلئے مؤثر حکمت عملی اور معنی خیز اقدامات پر زور دیا۔

ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نااہل، نکمی اور ناقص ترجیحات کی شکار حکومتوں کے ہاتھوں سے ملک بدترین انتشار کی دلدل میں تیزی سے دھنس رہا ہے، عوامی مینڈیٹ سے محروم وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک کو درپیش حقیقی چیلنجز سے نمٹنے کی بجائے دستور، جمہوریت اور عوام کے بنیادی حقوق کے جنازے نکالنے اور سیاسی انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے میں مصروف ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دہشت گردی اور داخلی و خارجی سلامتی پر منڈلانے والے سنگین خطرات کےبہتر تدارک پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے یہ بےایمان اپنی مجرمانہ نااہلی کو جھوٹ اور خرافات کے پردوں میں چھپانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس مسندوں پر بیٹھنے کا کیا جواز باقی ہے، وزیر داخلہ اور دفاع کے وزیروں کو عوام کیوں کٹہرے میں کھڑا نہ کریں اور کیوں نہتے معصوم شہریوں کو ان کی نااہلی اور مجرمانہ نالائقیوں کا ایندھن بننے کی اجازت دی جائے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مبینہ طور پر یرغمال بنائے جانے والے شہریوں کی سلامتی اور بحفاظت واپسی کیلئے دعاگو اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے جعفر ایکسپریس کا مطالبہ نے کہا کہ

پڑھیں:

عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان اور ضم اضلاع کیلئے مختص میڈیکل سیٹس کم کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا  

پشاور:

عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے مختص میڈیکل سیٹس 333 سے کم کرکے 194 تک محدود کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے وفاق سے فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔  

مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے مختص میڈیکل سیٹس کم کرنا ناانصافی ہی نہیں بلکہ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں ریاستی ناکامیوں اور پاکستان کی پالیسیوں کا خمیازہ پہلے ہی عوام بھگت رہے ہیں۔  

ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی کا سب سے زیادہ نشانہ یہی خطے اور یہاں کے عوام بنتے رہے ہیں۔ آج بھی انہی علاقوں کے لوگ ریاست کی غلط پالیسیوں کی قیمت چکا رہے ہیں۔ ایسے میں ان کے نوجوانوں سے تعلیم کا حق چھین لینا ناقابل قبول ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی سی 2018 کے ایک عدالتی فیصلے کو جواز بنا کر ضم اضلاع اور بلوچستان کے طلبہ کو ان کا جائز حق دینے سے انکاری ہے۔ سوال یہ ہے کہ پی ایم ڈی سی کو یہ فیصلہ آج ہی کیوں یاد آیا؟ کیا یہ نشستیں بھی پنجاب یا دیگر بااثر طبقات کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے؟ اگر ایسا ہے تو یہ نہ صرف تعلیمی ناانصافی بلکہ کھلی متعصبانہ پالیسی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔  

ایمل ولی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس ناروا فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ ہم صوبائی اسمبلی سے لے کر سینیٹ تک اس ظلم کے خلاف کھڑے رہیں گے۔ وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس ظالمانہ اقدام کو فوراً واپس لیا جائے۔ بلوچستان و خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے تعلیمی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش بند کی جائے۔ تعلیم ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، ہم اپنے حقوق کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پر دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، ولید اقبال
  • جعفرا ایکسپریس حملہ، وفاقی وزیر داخلہ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ
  • جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت 
  • گلگت بلتستان حکومتی امور میں نااہلی کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، حفیظ الرحمن
  • جعفر ایکسپریس واقعہ، پی ٹی آئی کا وزیر داخلہ اور دفاع کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ
  • جے یو آئی کا دو صوبائی حکومتوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
  • بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
  • پُرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں:خواجہ آصف
  • عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان اور ضم اضلاع کیلئے مختص میڈیکل سیٹس کم کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا