جے یو آئی ف کا احتجاج میں شمولیت کے بدلے پی ٹی آئی سے مدارس بل پر حمایت کا مطالبہ، اندرونی کہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے درمیان اہم ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو عید کے بعد احتجاج میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کے لیے مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جے یو آئی نے احتجاج میں شمولیت کے بدلے پی ٹی آئی سے مدارس بل پر حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی کا موقف ہے کہ اگر پی ٹی آئی مدارس بل پر ان کا ساتھ دے تو وہ احتجاج میں پی ٹی آئی کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔تاہم، پی ٹی آئی قیادت نے اس حوالے سے فوری جواب دینے کے بجائے بانی تحریک انصاف سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ آج اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے اور اس معاملے پر حتمی مشاورت ہوگی۔ پی ٹی آئی تحریکِ تحفظِ آئین کے ساتھ مل کر احتجاج کی تیاری مکمل کرے گی، جس کے بعد جے یو آئی کی شرکت کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: احتجاج میں شمولیت جے یو آئی پی ٹی آئی

پڑھیں:

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا رابطہ ہوگیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا رابطہ ہوگیا۔

 پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شمولیت کی مشروط حامی بھر لی
  • جے یو آئی نے عید کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاج میں شمولیت کی مشروط حامی بھر لی
  • گرینڈ اتحاد،تحریک انصاف نے جے یو آئی سے ٹی و آر مانگ لیے
  • وزیر اعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات،اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا رابطہ ہوگیا
  • دلچسپ موڑ
  • عید کے بعد احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، پی ٹی آئی اندرونی خلفشار کا شکار ہے، شیر افضل مروت
  • رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
  • احتجاج کا انوکھا طریقہ : لندن کے تاریخی ٹاور پر نوجوان فلسطینی پرچم کے ساتھ چڑھ گیا