WE News:
2025-03-12@05:39:19 GMT

دہشت گردی کیخلاف تعاون پر پاکستان اورامریکا کا اتفاق رائے

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

دہشت گردی کیخلاف تعاون پر پاکستان اورامریکا کا اتفاق رائے

پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی قائمقام سفیر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دو طرفہ امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کے دوران دہشت گردی کیخلاف باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹزنے بھی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے گزشتہ ہفتے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انسداد دہشت گردی کے ضمن میں پاکستانی کوششوں پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام تشکر پہنچایا تھا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں پاکستان اورامریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے فوجی ساز و سامان کی واپسی کے اعلان کو پاکستان کی جانب سے سراہا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر داعش کےکمانڈرشریف اللہ کو گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا تھا، جو 2021 میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے موقع پرکابل ایئرپورٹ پر دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار امریکا انسداد دہشت گردی پاکستان تجارت تعاون سرمایہ کاری سیکیورٹی معاملات نائب وزیر اعظم نیٹلی بیکر وزیر خارجہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار امریکا پاکستان تعاون سرمایہ کاری سیکیورٹی معاملات نیٹلی بیکر اسحاق ڈار

پڑھیں:

امریکی ایئرپورٹ سے ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو واپس بھجوا دیا گیا

امریکا کے شہر لاس اینجلس کے ایئرپورٹ سے ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

اس واقعے کی اطلاع وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو بھی دی گئی ہے جس کے بعد وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار

پاکستانی دفتر خارجہ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  کہ ’پاکستانی سفیر اپنے نجی دورے پر امریکہ گئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر وزارت خارجہ تحقیقات کر رہی ہے۔‘

میسر معلومات کے مطابق سفیر کو درست ویزہ اور تمام قانونی سفری دستاویزات رکھنے کے باوجود امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ وہ اپنے ذاتی دورے پر چھٹیاں گزارنے لاس اینجلس جا رہے تھے کہ امریکی امیگریشن حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا۔

یہ بھی پڑھیے: پیرس اولمپکس: قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی ریسلر ٹیم سمیت ڈی پورٹ

امیگریشن حکام نے جب آن لائن ان کا ویزہ چیک کیا تو امریکی آن لائن ویزہ نظام میں کچھ متنازع ویزا ریفرنسز تھے جو پاکستانی سفیر سے منسلک تھے جس کی وجہ سے سسٹم میں الرٹ آ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

deport los angeles airport\ pakistani ambassador

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور، ہالینڈ کے نامزد سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر اتفاق
  • دہشت گردی کے بڑھتے واقعات؛ امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کا مشورہ
  • چین اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دے گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ
  • امریکی ناظم الامور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق
  • 9 مئی مقدمات، اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • امریکی ایئرپورٹ سے ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو واپس بھجوا دیا گیا
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ کا چیلنج
  • 26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • دہشت گردی کا خطرہ:امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت