میو اسپتال: انجکشن لگنے سے 2 افراد کی موت کی انکوائری مکمل
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور : میو اسپتال میں انجکشن لگنے سے دو افراد کی موت کی انکوائری مکمل ہوگئی . تاہم ڈاکٹرز اور نرسز کے احتجاج کی وجہ سے رپورٹ سامنے نہیں لائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں انجکشن سے دو افراد کی موت کی انکوائری مکمل کرلی گئی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے تحقیقاتی رپورٹ گزشتہ رات مکمل کر لی گئی تھی اور رپورٹ محکمہ صحت کے حوالے کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹرز اور نرسز کے احتجاج کی وجہ سے رپورٹ سامنے نہیں لائی جارہی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے کہا کہ رپورٹ کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے۔
یاد رہے گذشتہ روز اینٹی بیکٹریل انجکشن لگنے سے 2 مریض جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ اٹھارہ مریض متاثر ہوئے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بعد ازاں ایم ایس ڈاکٹر احتشام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مذکورہ انجکشن کابیج میو اسپتال سے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میو اسپتال
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہ
---فائل فوٹوکراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔
سندھ بھر میں رواں سال جنوری سے 7 مارچ تک ملیریا کے 5 ہزار 437 کیسز سامنے آئے۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی سے ملیریا کے 117 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ ضلع جنوبی سے 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملیریا کے کراچی کے ضلع ملیر سے 39، ضلع غربی سے1، ضلع کورنگی سے 14، ضلع شرقی سے 4 اور ضلع وسطی سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔
موسم کے بدلتے ہی کراچی میں ایک بار پھر واٸرل انفیکشنز تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔
رواں سال اب تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 2 ہزار 325 کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر ڈویژن سے 488 کیسز سامنے آئے۔
ملیریا کے لاڑکانہ ڈویژن سے 1 ہزار 294، میرپور خاص ڈویژن سے 618، شہید بینظیر آباد ڈویژن سے 595 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈینگی کیسز میں بھی اضافہجنوری 2025 سے اب تک سندھ میں ڈینگی کے 148 کیسز سامنے آئے جبکہ صرف کراچی سے 132 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں مارچ میں اب تک ڈینگی کے 10 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔