مفتی قوی نے راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، پھر شادی کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ان کے لیےخوبصورت ایک چھوٹا سا لفظ ہے۔ وہ حسن والی، جمال والی، عزت والی، ایمان والی اور عبادت والی ہیں۔ ان کے اندر کون سی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ راکھی سے شادی سے انکار کریں گے۔
مفتی قوی نے راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی اسی بات پر کھڑا ہوں کہ ’نکاح کے لیے حاضر ہوں، حاضر ہوں، حاضر ہوں‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
ان کا مزید کہنا تھا کہ راکھی ساونت کے لیے پہلی برکت ان کا نام فاطمہ ہے، وہ 3 مرتبہ عمرہ کر چکی ہیں اور انہوں نے 20 لوگوں کو عمرے پر بھیجا ہے اور یہ سب ان کے نام کی برکت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 لوگوں کو عمرے پر بھیجنے پر وہ راکھی ساونت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مفتی قوی نے کہا کہ وہ 20 لوگ جن کو راکھی نے عمرے پر بھیجا ہے جب وہ وہاں پر عبادات کریں گے تو اللہ اس کا اجر راکھی ساونت کو بھی عطا کریں گے۔ ان کے نام کے ساتھ فاطمہ کا نام آ گیا تو اللہ نے ان کے لیے نیکی کے کام کو آسان کر دیا ہے جس سے انسانیت کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
View this post on Instagram
A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
واضح رہے کہ مفتی قوی نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر راکھی نے مفتی قوی کو پیغام دیا کہ انہیں جھیلنا اتنا آسان نہیں ہے، وہ مختلف ہیں۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے 2 شادیاں کی تھیں اور دونوں ناکام ہوئیں۔ پہلی شادی رتیش نامی بزنس مین سے ہوئی جو چند ماہ ہی چل سکی اس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرکے عادل درانی سے شادی کی تھی۔
ماضی میں اداکارہ کہتی رہی ہیں کہ جب تک انہیں بہتر جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی کرتی رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راکھی ساونت راکھی ساونت شادی رمضان عمرہ مفتی قوی مفتی قوی شادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت راکھی ساونت شادی مفتی قوی مفتی قوی شادی راکھی ساونت کو مفتی قوی نے شادی کی کے لیے
پڑھیں:
جے یو آئی کے مفتی شاہ میر نے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری میں آئی ایس آئی کی مدد کی، ٹائمز آف انڈیا کا دعویٰ
جمعہ کی رات جے یو آئی رہنما نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کیے گئے عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ یہی دعوی بھارت کے این ڈی ٹی وی نے بھی کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جے یو آئی رہنما مفتی شاہ میر نے کل بھوشن یادیو کی گرفتاری میں پاکستان کی آئی ایس آئی کی مدد کی تھی۔ ان ذرائع ابلاغ نے بھارت کے پرانے موقف کو اگے بڑھاتے ہوئے دعوی کیا کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد کی تھی۔ مفتی شاہ میر بلوچستان کے ایک معروف دینی عالم تھے، ان پرماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔
تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ٹائمز آف انڈیا نے ہرزہ سرائی کی کہ جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے مفتی شاہ میر اسلحہ اور انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کرتے تھے۔ این ڈ ی ٹی وی کے مطابق ٹائمز آف انڈیا نے الزام عائد کیا کہ شہید شاہ میرکے پاکستان ایجنسی آئی ایس آئی سے خفیہ رابطے تھے۔ بھارتی میڈیا نے یہ دعوی بھی کیا کہ شاہ میر عسکریت پسندوں کو بھارت میں داخل ہونے میں مدد بھی فراہم کرتے تھے۔