Express News:
2025-03-12@05:16:41 GMT

گھریلو کام کاج کیلئے جدید اے آئی روبوٹ متعارف

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

ناروے کی روبوٹکس کمپنی 1X نے حال ہی میں نیو گاما متعارف کرایا ہے، جو کہ AI سے چلنے والا بائی پیڈل ہیومنائیڈ روبوٹ ہے جو گھر کے متعدد کام انجام دے سکتا ہے۔

نیو گاما بہت سے گھریلو کام کر سکتا ہے جیسے کپڑے دھونے، کھڑکیوں کی صفائی، اور ویکیومنگ۔

ویسے تو ہم نے گزشتہ چند مہینوں میں روبوٹکس میں کچھ اہم پیش رفتیں دیکھی ہیں، بشمول STAR1 جو دنیا کا تیز ترین بائی پیڈل روبوٹ ہے یا SE01، ایک بائی پیڈل روبوٹ جو صفائی سے چلنے کے لیے مشہور ہے۔

لیکن روزمرہ کے کام کے لحاظ سے روبوٹ کی کمی موجود تھی۔ اب یہ سب بدلنے والا ہے۔ ناروے کی روبوٹکس کمپنی کا نیو گاما ایک انسان نما روبوٹ ہے جو گھر کے مختلف کام جیسے صفائی اور چائے پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

اسے زیادہ انسانی شکل دینے کے لیے، جاپانی کمپنی شیما سیکی (کپڑے بنانے والی کمپنی) کے ساتھ رابطہ کیا گیا تاکہ ایک نرم اور ہموار سوٹ بنایا جائے جو روبوٹ کے دھاتی جسم کو چھپا سکے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تھر کول بلاک ون میں کام کرنے والی کمپنی سائینو سندھ مقامی افراد کی بھرتی یقینی بنائے، ناصر شاہ

شنگھائی الیکٹرک کے سی ای او مینگ سے ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ روزگار اور مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے مقامی خواتین و افراد کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے، سائینو سندھ اپنے ادارے میں کام کرنے والے تمام مقامی افراد کی صحت و سیفٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تھر بلاک ون میں کام کرنے وال سائینو سندھ (شنگھائی الیکٹرک) مقامی افراد کی بھرتی کو یقینی بنائے اور اس حوالے سے مقامی سیاسی سماجی اور معزز شخصیات کے تحفظات کو دور کرے۔ ان خیالات کا اظہار انیوں نے اپنے دفتر میں سائینو سندھ (شنگھائی الیکٹرک) کے سی ای او مینگ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مصدق احمد خان بھی اس موقع موجود تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ کمپنی اپنے مختلف سیکشن گارڈننگ، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، ڈی واٹرنگ، پمپنگ صفائی نے مینٹینینس سولر پلانٹ میں مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ روزگار اور مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے مقامی خواتین و افراد کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ سائینو سندھ اپنے ادارے میں کام کرنے والے تمام مقامی افراد کی صحت و سیفٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے۔ سی ای او سائینو سندھ نے وزیر توانائی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین

  • نجی کمپنی کی ایک غلطی نے امریکی بینک کو بھاری پڑگئی
  • ڈی ایف ایس کے گلوری 580 پرو فیس لفٹ  پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
  • لیسکو کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔
  • لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز
  • تھر کول بلاک ون میں کام کرنے والی کمپنی سائینو سندھ مقامی افراد کی بھرتی یقینی بنائے، ناصر شاہ
  • ہنڈائی نشاط نے کون سا اہم سنگ میل حاصل کیا ہے؟
  • ایونسن سال کے آخر میں مالی اہداف کو عبور کرنے کے لیے تیار ہے.ویلتھ پاک
  • حکمران کچھ تو خوف خدا کریں
  • صوابی، سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل احمد کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا