اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بارڈر سے چینی افغانستان سمگل نہیں ہو رہی بلکہ برآمد ہو رہی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شوگر کی مانیٹرنگ کے لئے ایف بی آر نے مکینزم تیار کیا ہے، جب سے مانیٹرنگ سسٹم آیا ہے 6 شوگر ملوں کو سیل کیا گیا ہے، مانیٹرنگ سسٹم آنے کے بعد شوگر ملوں کو جرمانے ہوئے، اس سال 24 بلین سیلز ٹیکس شوگر ملوں سے اکٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 6 شوگر ملز سیل اور ساڑھے 12 کروڑ روپے کے جرمانے کئے گئے، چینی کی اس سال 5.

7 ملین ٹن پیداوار ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ فروری میں 3 ارب 10کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر پاکستانیوں نے بھجوائیں، پچھلے سال سٹاک مارکیٹ میں 7 آئی پی اوز ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کا اتار چڑھاو¿ اپنی جگہ لیکن کچھ چیزیں سٹرکچرل ہوتی ہیں، 2025 میں مزید بہتری آئے گی، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہیں، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔

آپ یہ کس طرح مجھ سے بات کررہے ہیں، خاموش رہیں،علیمہ خان کی نعیم پنجوتہ سے تلخ کلامی 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب نے کہا کہ

پڑھیں:

ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا

 شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے مبینہ طور پر اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف ایف بی آر کے کریک ڈاون کے ردعمل میں شوگر کارٹیلز نے مبینہ طور  پر اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا بندوبست کرچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر کارٹیل کے اس اقدام پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر شوگر مل مالکان نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو بیرون ملک سے خام چینی درآمد کرنے پر غور کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کیخلاف ایف بی آر کے کریک ڈاون کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ حکام نے شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاون تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ سسٹم کے بعد شوگر سیکٹر میں ٹیکس وصولیوں میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری اور فروری 2025 میں شوگر سیکٹرسےٹیکس کی مد میں 24 ارب روپے جمع ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ٹیکس کی مد میں 15 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی ساڑھے 9 سال کی کم ترین سطح پر، عطا تارڑ: پائیدار ترقی میں نجی شعبہ کا اہم کردار، محمد اورنگزیب
  • 6 شوگر ملیں سیل اور 12 کروڑ جرمانہ کیا جاچکا، وزیرخزانہ
  • ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا
  • ایف آئی اے اور آئی بی شوگرملز میں خریدوفروخت کی نگرانی کررہے ہیں، وزیر خزانہ
  • اب افغانستان چینی اسمگل نہیں ہو رہی: وزیرِ خزانہ
  • پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،وزیر خزانہ
  • شہباز شریف کا شوگر مافیا سے مقابلہ، کون ہوگا کامیاب؟
  • لاہور اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ،10روپے کلو مہنگی ہوگئی
  • کوئٹہ تفتان شاہراہ کی بندش کے باعث سینکڑوں زائرین بارڈر پر پھنس گئے