روس اور امریکی اعلی سطحی وفود کے درمیان آج جدہ میں ملاقات ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )سعودی عرب میں امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات میں یوکرین کا وفد روس سے گزشتہ تین سال سے جاری لڑائی روکنے کے لیے محدود پیمانے پر جنگ بندی کی تجویز دے گا یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں کے سلسلے میں سعودی عرب کی میزبانی میں آج امریکہ اور یوکرین کے حکام کے درمیان ملاقات ہو گی.
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین کے دو اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ یوکرینی وفد کی جانب سے امریکی حکام کو ابتدائی طور پر جنگ بندی کی تجویز دی جائے گی جس میں بحیرہ اسود اور دور تک مار کرنے والے میزائل حملوں کو شامل کیا جائے گا جب کہ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز بھی دی جائے گی یوکرینی حکام نے جدہ میں امریکہ کے وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات سے قبل اعتماد سازی کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت کی ہے لیکن اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں. حکام نے بتایا کہ یوکرینی وفد بات چیت کے دوران یوکرین کی معدنیات تک امریکہ کی رسائی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے ساتھ معدنیات کی رسائی کے معاہدے کو اہم قرار دیتے ہیں اور اس پر جلد از جلد اتفاق رائے کی خواہش ظاہر کرتے رہے ہیں. کیف 28 فروری کو اوول آفس میں ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ ولودیمیر زیلنسکی کی تلخی سے ہونے والے نقصان کے ازالے کی کوشش کر رہا ہے امریکہ نے یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ میں فوجی مدد اور انٹیلی جینس معاونت فراہم کی ہے تاہم اب واشنگٹن جنگ بندی کا خواہاں ہے. یوکرین کے صدر زیلنسکی اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو پیر کو چند گھنٹوں کے فرق سے سعودی عرب پہنچے تھے لیکن دونوں راہنماﺅں کے درمیان ملاقات نہیں ہوئی البتہ دونوں راہنماﺅں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے سعودی عرب پہنچنے سے قبل طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روبیو نے کہا تھا کہ وہ اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز یوکرین کے جوابات کا جائزہ لیں گے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے درمیان یوکرین کے
پڑھیں:
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ہوگی
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا وفد بھی ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینیر قیادت شامل ہے۔
پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہوگئی تھی۔
گزشتہ ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنے تھے جبکہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے تھے۔