” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : شیئرنگ آپر چینو نیٹیز ود دی ورلڈ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : شیئرنگ آپر چینو نیٹیز ود دی ورلڈ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : شیئرنگ آپر چینو نیٹیز ود دی ورلڈ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد شکاگو میں کیا گیا۔منگل کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔
انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ عالمی معیار کے مربوط مواصلات اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی برتری کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کے ترقیاتی مواقعوں کا اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم خبروں کی رپورٹنگ، معلومات اور وسائل کے تبادلے کے لئے ایک میڈیا پلیٹ فارم قائم کریں گے ، چین کے تجربے اور دانشمندی کو دنیا کے ساتھ بانٹیں گے تاکہ چینی جدیدکاری کی کامیابیاں دنیا کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکیں۔
تقریب میں شریک متعدد مہمانوں نے چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور ترقیاتی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔اطلاعات کے مطابق ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : شیئرنگ آپر چینو نیٹیز ود دی ورلڈ ” گلوبل ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا سلسلہ یورپ، افریقہ، مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکہ، ایشیا اور دیگر خطوں کے کئی ممالک میں بھی منعقد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا ان اسپرنگ ٹائم
پڑھیں:
روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی جیت کے بعد بطور کپتان چوتھا بڑا ٹائٹل اپنے نام کر کے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شرما 12 بار مسلسل ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے
بھارت نے دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی جس سے روہت نے دنیائے کرکٹ کے نمایاں کپتانوں جگہ بنالی ہے۔
روہت شرما اب کرکٹ لیجنڈز عمران خان، مہندر سنگھ دھونی اور رکی پونٹنگ کے ساتھ کھڑے ہیں جن کی قیادت میں ان کی ٹیمیں 4 بڑے ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہیں۔
روہت شرما کے بطور کپتان اہم اعزازاتایشیا کپ 2018
ایشیا کپ 2023
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024
چیمپیئنز ٹرافی 2025
بطور کپتان عمران خان کی شاندار کامیابیاںآسٹریلیا ایشیا کپ 1986
نہرو کپ 1989
آسٹریلیا ایشیا کپ 1990
عالمی کپ 1992
رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)ورلڈ کپ 2003
چیمپئنز ٹرافی 2006
ورلڈ کپ 2007
چیمپیئنز ٹرافی 2009
ایم ایس دھونی (بھارت)ٹی 20 ورلڈ کپ 2007
ورلڈ کپ 2011
چیمپیئنز ٹرافی 2013
ٹی 20 ایشیا کپ 2016
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روہت شرما روہت شرما اعزاز روہت شرما کی شاندار کپتانی عمران خان