Nawaiwaqt:
2025-03-12@11:47:17 GMT

کینسر میں مبتلا اداکارہ انجلین ملک نے دعا کی درخواست کردی

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

کینسر میں مبتلا اداکارہ انجلین ملک نے دعا کی درخواست کردی

پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے طبیعت میں بہتری کے لیے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔انجلین ملک کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس سے متعلق انہوں نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو مطلع کیا تھا جس کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اب حال ہی میں اداکارہ نے دوبارہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسپتال میں داخل دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں انجلین ملک کے ہاتھ میں تسبیح بھی دیکھی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ نامور ہدایتکارہ ان دنوں کیمو تھراپی کے تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہی ہیں، اسی لیے  انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انجلین ملک

پڑھیں:

ڈیویلیرز نے 28 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر مداحوں کو حیران کر دیا

جنوبی افریقہ(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز نےصرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کر کے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔9 مارچ کو “ٹیسٹ آف سپر اسپورٹ پارک 2025 کے دوران ٹائٹنز لیجنڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز نے صرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔

اسٹار کرکٹر کی اس دھواں دار اننگز کی بدولت ٹائٹنز لیجنڈز نے میچ میں فتح حاصل کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ان کی سنچری کا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہے جہاں مداحوں نے “مسٹر 360 کی واپسی کو خوب سراہا۔اے بی ڈیویلیرز نے آخری بار 2021 کے آئی پی ایل سیزن میں پروفیشنل کرکٹ کھیلی تھی اور اس سنچری کے ساتھ انہوں نے ثابت کر دیا کہ ان کا جوہر اب بھی برقرار ہے۔

یہ ان کی لیجنڈز کرکٹ میں پہلی سنچری تھی جس نے نہ صرف شائقین بلکہ کرکٹ پنڈتوں کو بھی ان کی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا۔سپر اسپورٹ پارک کے آفیشل ایکس ہینڈل نے بھی ان کی اس شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا “اے بی ڈیویلیرز کی پہلی لیجنڈز سنچری، مسٹر 360 واپس آ گئے

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان ٹرین واقعہ پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے: حافظ نعیم الرحمن
  • بلوچستان ٹرین واقعہ پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے، حافظ نعیم الرحمن
  • سلمان اور شاہ رخ خان سے متعلق خوفناک پیشگوئی، مداح نجومی پر برس پڑے
  • ڈیویلیرز نے 28 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر مداحوں کو حیران کر دیا
  • کینسر کے مرض میں مبتلا ادکارہ کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی
  • مداحوں کو بڑا جھٹکا ،جنوبی کوریا کے معروف گلوکار چل بسے
  • نمرہ خان کی دوسری شادی؛ دلہا کون ہے ؟
  • چیمپئنز ٹرافی، جیت کے بعد ویرات کوہلی کا دوڑ کر انوشکا کے پاس جانا مداحوں کو بھا گیا
  • کنزہ ہاشمی کی سالگرہ،اداکارہ کی ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے