غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے چین میں “گہرائی” سے ترقی کرنےکا موقع آ چکا ہے ، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے چین میں “گہرائی” سے ترقی کرنےکا موقع آ چکا ہے ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :”چین کی جانب سے وسعت اور کھلے پن میں تسلسل اور استحکام ہے، جو غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے بہت اہم ہے، اور یہی ہمارا چین میں “گہرائی” سے ترقی کرنے کا اعتماد ہے۔
” ڈنمارک کی ایک معروف بائیو کمپنی نووونیسس گروپ کے ایشیا پیسیفک ریجن کے نائب صدر وانگ چھونگ نے چین کے دو اجلاسوں کی جانب سے جاری کردہ پالیسی پیغامات پر گہری توجہ دی ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ چین میں وانگ چھونگ جیسے غیر ملکی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے لئے چین کے دو اجلاسوں پر توجہ مرکوز کرنا ایک لازمی مشق ہے۔ 2024 کے اختتام تک ، چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کی تعداد 1.
مختلف شعبوں میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے ساتھ قومی سلوک کی مؤثر طور پر ضمانت دینے اور مارکیٹ اور قانون پر مبنی بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول پیدا کرنے تک، رپورٹ میں تجویز کردہ پالیسی اقدامات حال ہی میں جاری کردہ “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” کے مطابق ہیں، اور اس سے واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ
چین کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوں گے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے مزید مواقع سامنے آئیں گے۔یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار چین میں وسیع سرمایہ کاری کا انتخاب کیوں کرتے ہیں۔اس کے بنیادی عوامل میں ، ایک سپر بڑے پیمانے کی مارکیٹ، ایک مکمل اور موثر پیداوار اور سپلائی چین سسٹم، ایک مسلسل بہتر جدت طرازی کا ماحول، اعلیٰ معیار کے ٹیلنٹ کی مناسب فراہمی، اور صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب، وغیرہ شامل ہیں ۔چین میں گہری دلچسپی دونوں فریقو ں کے لیے فائدہ مند ہے اور اب صحیح وقت آ چکا ہے ۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ چین میں
پڑھیں:
لندن کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے صادق خان کینز میں سرگرم
میئر لندن صادق خان غیر ملکی سرمایہ کاری کو لندن میں راغب کرنے کیلئے کینز، فرانس کے MIPIM سٹی ہال میں یورپ کی سب سے بڑی پراپرٹی کانفرنس میں ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
میئر بیس اہم منصوبوں کے لیے 22 بلین پاونڈ کی سرمایہ کاری کے ہدف پر عمل پیرا ہیں، جس میں لیورپول اسٹریٹ، واٹر لو، یسٹن، اور وکٹوریہ اسٹیشنز جیسے نمایاں مقامات پر ہونے والی پیش رفت شامل ہیں۔
لندن کے کئی بارو اس دورے کے دوران مالی مدد کے خواہاں ہیں۔ خاص طور پر، بارنیٹ کونسل نے آئلنگٹن، والتھم فاریسٹ، اور لیمبتھ کی کونسلوں کی تجاویز کے ساتھ، برینٹ کراس ٹاؤن پروجیکٹ کے لیے سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اس اقدام کا مقصد اقتصادی ترقی کو تیز کرنا اور انفراسٹرکچر کو بڑھانا ہے۔
پچھلے میئرز، بشمول کین لیونگسٹون اور بورس جانسن، نے بھی MIPIM میں حصہ لیا ہے، جو بین الاقوامی ڈویلپرز اور سرمایہ کاروں کو فنڈز کے حصول کے لیے جوڑنے کا کام کرتا ہے۔
کانفرنس کی ویب سائٹ کے مطابق، MIPIM کو عالمی سرمائے تک رسائی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور حاضرین کو مارکیٹ کے بدلتے ہوئے ماحول میں اثاثوں کو مزید پائیدار بنانے کے لیے حل تلاش کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
Post Views: 2