اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سندھ کا پانی کم کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں، مین سٹریم سے باہر ناکام سیاست دان اپنی سیاست چمکانے کے لئے اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر پانی کی کمی کا اثر تمام صوبوں پر پڑ رہا ہے، پیپلز پارٹی اس لئے یہ مسئلہ اٹھارہی ہے کہ اس کے صوبے میں اس مسئلے کو بے جا اٹھایا جا رہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیاجائےگا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کے حوالے سے منفی رپورٹس کے پیچھے پی ٹی آئی کی ایک گہری اور منظم مہم ہے، دہشت گردی کی واپسی بھی پی ٹی آئی کا تحفہ ہے جو ٹی ٹی پی کو واپس لے کر آئی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے افطار ڈنر کے موقع پر تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بقیہ مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے۔

وزیراعظم کا دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: احسن اقبال

پڑھیں:

آج وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیساتھ بہت مفید بات ہوئی: احسن اقبال

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال---فائل فوٹو 

وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں، آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج صوبائی حکومت کے ساتھ اڑان پاکستان کی دوسری ورک شاپ ہوئی، اڑان پاکستان کے تحت ایک ٹیم کے تحت ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، ہم صوبے کے ساتھ مل کر یہ ہدف حاصل کر سکیں گے، ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبوں کی الائنمنٹ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم شامل ہے، اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں کے اندر لانا بھی ترجیح ہے، این ایف سی کی نئی تشکیل کر کے گلگت بلتستان اور کشمیر کو بھی شامل کریں گے، قومی معاملات پر ہمارا اور صوبائی حکومت کا اتفاق ہے۔

وزیرِ اعلیٰ اور احسن اقبال میں بقایاجات کا مسئلہ آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے: مزمل اسلم

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق خیبر پختون خوا کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں خصوصی مدد کرے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معدنیات میں خیبر پختون خوا مالا مال ہے، وقت آ گیا کہ ملک کے ترقی کے لیے سب کام کریں، اب وقت آ گیا کہ سب مل کر ملک کی ترقی کا سوچ لیں، ملک کی خوش حالی سے ہمارا مستقبل جُڑا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آبادی کو نہ روکا گیا تو ملک کے لیے بہت مشکل ہو گا، بیماریاں بڑھ گئی ہیں، محکمۂ صحت کی کارکردگی کمزور ہو گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت ملک کے مسائل زیادہ ہیں، ہمیں قومی مسائل کو ترجیح بنانا چاہیے، ہمارے سیاسی پتے الگ ہیں لیکن ڈاک خانہ ایک ہے، ہمیں ملکی سیاست کو اس درجہ میں رکھنا ہے تاکہ ملکی معیشت متاثرنہ ہو۔

نہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت کا نقصان عوام پر پڑے گا، ہم کوشش کریں گے کہ ملک گشیدگی کی طرف نہ جائے، وفاقی حکومت مل کر کے پی میں ترقیاتی منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آج وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیساتھ بہت مفید بات ہوئی: احسن اقبال
  • آبادی بڑھنے کی شرح پر بریک لگایا گیا تھا لیکن دوبارہ ایکسلیٹر پر پاوں رکھ دیا گیا: احسن اقبال
  • پاکستان ،چین کا جولائی میں 14ویں جے سی سی اجلاس کے انعقاد پر اتفاق
  • صدارتی خطاب! نہروں پراعتراض حکومت کیلئے حیران کن
  • سندھ کے پانی میں کمی کرنے کی بات میں صداقت نہیں، احسن اقبال
  • ’’ معافیاں ‘‘
  • اتحادیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، نہروں کے معاملے پر مؤقف اختیار کرنا پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے، رانا ثنااللہ
  • آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی نمائندے کو شکست ہوئی: احسن اقبال
  • بانیٔ پی ٹی آئی کی نفرت کی سیاست سے متاثر نوجوان نے مجھے گولی ماری جو آج بھی جسم میں ہے: احسن اقبال