چین دنیا کو ایک محرک قوت فراہم کرنا جاری رکھے گا، وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
چین دنیا کو ایک محرک قوت فراہم کرنا جاری رکھے گا، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے کھلے پن کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواہ بیرونی ماحول کیسے بھی تبدیل ہو، چین نے ہمیشہ کھلے پن کی غیر متزلزل پالیسی پر عمل کیا ہے، ادارہ جاتی کھلے پن میں مسلسل توسیع کی ہے اور آزاد اور یکطرفہ کھلے پن کو منظم انداز سے وسعت دی ہے۔
منگل کے روز.
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دے گا، چین-یورپ مال بردار ٹرین کے مستحکم اور ہموار آپریشن کو یقینی بنائے گا، مغربی خطے میں نئی زمینی-سمندری راہداری کی تعمیر کو تیز کرے گا، اور پیداوار سپلائی چین میں بین الاقوامی تعاون کی ترتیب کو بہتر بنائے گا.چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کثیر الجہتی، دوطرفہ اور علاقائی اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرے گا، ڈبلیو ٹی او کے ساتھ کثیر الجہتی تجارتی نظام کی مضبوطی سے حفاظت کرے گا،
دوسرے ممالک کے ساتھ مفادات کی ہم آہنگی کو وسعت دے گا اور مشترکہ ترقی کو فروغ دے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ذریعے دنیا کو محرک قوت فراہم کرنا جاری رکھے گا اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے نئی کلیدی تحریک فراہم کرے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ چین کھلے پن کرے گا
پڑھیں:
دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کردی
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ سفارتکار نجی دورے پر امریکا جارہے تھے، وزارت خارجہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
لاس اینجلس ایئرپورٹ پر سینئر پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اس واقعے کی تحقیقات کی ہے جس سے یہ معلوم ہوا کہ پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر امریکا جارہے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے لہٰذا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
سفارتکار ماضی میں امریکا تعیناتی کے دوران مبینہ طور پر امریکا میں انتظامی بدعنوانی میں ملوث رہے تھے، ان شکایات کی بنیاد پر پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکا گیا۔