پشاور: قصہ خوانی بازار میں گیس لیکج کے باعث دھماکےکی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔پشاور میں موجود قصہ خوانی بازار میں گزشتہ روز گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، دھماکے کے وقت شہری بازار میں خریداری کررہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کی وجہ سے دکانوں میں موجود سامان گرگیا اور بھگدڑ مچ گئی تاہم خوش قسمتی سے گیس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

اُدت نرائن کا اپنی متنازع ویڈیو پر مزاحیہ تبصرہ

بھارت کے معروف گلوکار اُدت نرائن نے خاتون مداح کو بوسہ کرنے والی متنازع ویڈیو پر ایک مزاحیہ تبصرہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اُدت نرائن ایک فلم کی پروموشن ایونٹ میں موجود ہیں جہاں وہ فلم کے نام کو اپنی متنازع ویڈیو سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کرتے ہیں۔

اُدت ساتھی فنکار سے کہتے ہیں’ ٹائٹل تو آپ کو بدل لینا چاہیے فلم کا پپی تو ٹھیک ہے۔ بہت خوبصورت ٹائٹل ہے آپ کی فلم کا پنٹو کی پپی۔‘ ساتھ ہی اُدت مزاحیہ انداز میں سوال کرتے ہیں ’اُدت کی پپی تو نہیں؟‘ جس پر وہاں موجود تمام حاضرین زور دار قہقہے لگاتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


گلوکار نے مزید کہا کہ ’یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ اس فلم نے ابھی ریلیز ہونا تھا‘۔ اُدت نرائن کے اس طنز و مزاح نے ایونٹ میں موجود لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

ویڈیو کے آخر میں اُدت نرائن نے واضح کیا کہ وہ ویڈیو جو آپ لوگ دیکھ رہے ہیں وہ 2 سال پُرانی ہے جوکہ آسٹریلیا کے ایک کنسرٹ کی ہے۔

واضح رہے کہ ادت نرائن کی ایک کنسرٹ کے دوران خاتون مداح کو ہونٹوں پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار، وجہ بھی سامنے آگئی
  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی
  • اُدت نرائن کا اپنی متنازع ویڈیو پر مزاحیہ تبصرہ
  • گراں فروش بے لگام ،پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ، عوام پریشان
  • علمائے دارالعلوم حقانیہ نے ہمیشہ امن کے قیام کیلئے کردار ادا کیا: چیف سیکریٹری کے پی
  • موسم ابرآلود، پنجاب بھر میں بارشیں کب ہوں گی، تاریخ سامنے آگئی
  • امریکا اپنے شہری کی رہائی کے لیے متحرک، حماس سے مذاکرات کی تفصیل سامنے آگئی
  • راولپنڈی میں مہنگائی کی لہر برقرار، رمضان سستا بازاروں میں قیمتیں کم
  • عمر شہزاد کی دل چھو لینے والی نعت خوانی