Express News:
2025-03-12@01:27:21 GMT

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت بے قابو، شہری پریشان

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

لاہور:

شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں مرغی 700 سے 725 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ 

دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخوں پر مرغی فراہم نہیں کر رہے جس کے باعث وہ سستا گوشت فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔ 

شہریوں نے مرغی کے گوشت میں 100 روپے سے زائد اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری ریٹس پر مرغی کی فروخت یقینی بنائے۔  

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اس صورتحال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ 

انہوں نے خبردار کیا کہ زائد قیمت پر مرغی اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔  

دریں اثنا ڈی سی لاہور کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ 70 خلاف ورزیوں پر 78 ہزار روپے جرمانے عائد کیا گیا۔  

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور انہیں منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ رمضان المبارک میں قیمتوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو مہنگائی سے بچایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: سپر ہائی وے پر شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی سپر ہائی وے پر پولیس یونیفارم پہننے افراد نے شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے۔

پولیس حکام کے مطابق وردی میں موجود ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور آس پاس کی سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • K&Ns فروزن فوڈ فروخت کرنے والے وزن میں اشیاء کیساتھ برف کے وزن کی قیمت وصول کرنے کا انکشاف
  • سام سنگ کے نئے فون کی قیمت کیا ہوگی؟ رپورٹ لیک
  • لاہور اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ،10روپے کلو مہنگی ہوگئی
  • گراں فروش بے لگام ،پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ، عوام پریشان
  • رمضان کا پہلا عشرہ، چینی 10 روپے کلو مہنگی، قیمت مزید بڑھنے کا امکان
  •  چینی 10 روپے فی کلو مہنگی، قیمت مزید بڑھنے کا امکان
  • ماہ رمضان کی بڑھتی مہنگائی میں 800 روپے فی کلو میں بڑا گوشت کہاں دستیاب ہے؟
  • کراچی: سپر ہائی وے پر شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • راولپنڈی میں مہنگائی کی لہر برقرار، رمضان سستا بازاروں میں قیمتیں کم