سعودی عرب اور قطر کی غزہ کی بجلی بند کرنے پر اسرائیل کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ریاض/دوحہ: سعودی عرب اور قطر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے فلسطینی عوام پر اجتماعی سزا کا نفاذ قابل مذمت ہے اور اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔
قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی بجلی کاٹنے کا اقدام بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کا یہ اقدام ناقابل قبول ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کرے۔
سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب قطر نے بھی کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینی عوام کے لیے ضروری تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہییں۔
غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی ردعمل میں اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف ممالک فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام
پڑھیں:
K&Ns پر عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا،متعلقہ حکام سے فوری تادیبی کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان میں فروزن فوڈ انڈسٹری کا ایک بڑا نام K&Ns حالیہ دنوں میں صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ مختلف شہروں سے متعدد صارفین نےK&Nsچکن پروڈکٹس کے معیار، حلال ذبیحہ کے اصولوں کی خلاف ورزی، چکن میں خون باقی رہنے، اور ناقص کوالٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی فوڈ اتھارٹیز سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔چکن پروڈکٹس میں ہڈیوں کی موجودگی – بچوں کے لیے خطرہ ہے۔
پروڈکٹ کے معیار میںصارفین نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہےK&Ns پروڈکٹس کی کوالٹی وقت کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے، جو صارفین کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہے۔ کمپنی کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی مصنوعات ہمیشہ ایک ہی معیاری معیار پر پورا اتریں۔ لیکن کمپنی صر ف اور صرف مال بنانے کے چکر میں ہے۔
صارفین کی حالیہ عدم اعتماد نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ حلال ذبیحہ، چکن میں خون کی موجودگی، اور مصنوعات کی غیر معیاری کوالٹی جیسے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ K&Ns کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر ایکشن لے تاکہ عوام کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
K&Ns مزید پڑھیں :فروزن فوڈ فروخت کرنے والے وزن میں اشیاء کیساتھ برف کے وزن کی قیمت وصول کرنے کا انکشاف