موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ ہو گیا۔ایمرجنسی انچارج سول اسپتال کے مطابق سول اسپتال میں سانس کے مرض میں مبتلا یومیہ 150 سے زائد افراد آ رہے ہیں۔جناح ہسپتا ل کے طبی ماہر نے کہا کہ جناح ہسپتا ل میں بھی سانس کے مریضوں کی تعداد یومیہ 150 سے تجاوز کر گئی ۔طبی ماہرین نے کہا کہ سانس کی بیماریوں سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہو رہے ہیں، مریض گلے کی خرابی، نزلہ اور کھانسی کی شکایت کے ساتھ ہسپتا ل پہنچ رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسے موسم میں دمہ کے مریضوں کی حالت مزید بگڑنے لگتی ہے، رمضان المبارک میں ٹھنڈے اور غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کیا جائے۔طبی ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سانس کے
پڑھیں:
موسم ابرآلود، پنجاب بھر میں بارشیں کب ہوں گی، تاریخ سامنے آگئی
لاہور:پنجاب میں آج موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بھی اپنی پیش گوئی جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں موسم آج ابرآلود رہے گا جب کہ راولپنڈی گجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی لیکن بارش کے امکانات کم ہیں ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں11 سے 13 مارچ تک کہیں موسم ابر آلود اور کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
اسی طرح 14 اور 15 مارچ کو پنجاب بھر میں بارش کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ لاہور میں گزشتہ روز موسم خشک رہااور اج بھی بارش کے امکانات نہیں۔