جنوبی افریقہ(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز نےصرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کر کے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔9 مارچ کو “ٹیسٹ آف سپر اسپورٹ پارک 2025 کے دوران ٹائٹنز لیجنڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز نے صرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔

اسٹار کرکٹر کی اس دھواں دار اننگز کی بدولت ٹائٹنز لیجنڈز نے میچ میں فتح حاصل کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ان کی سنچری کا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہے جہاں مداحوں نے “مسٹر 360 کی واپسی کو خوب سراہا۔اے بی ڈیویلیرز نے آخری بار 2021 کے آئی پی ایل سیزن میں پروفیشنل کرکٹ کھیلی تھی اور اس سنچری کے ساتھ انہوں نے ثابت کر دیا کہ ان کا جوہر اب بھی برقرار ہے۔

یہ ان کی لیجنڈز کرکٹ میں پہلی سنچری تھی جس نے نہ صرف شائقین بلکہ کرکٹ پنڈتوں کو بھی ان کی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا۔سپر اسپورٹ پارک کے آفیشل ایکس ہینڈل نے بھی ان کی اس شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا “اے بی ڈیویلیرز کی پہلی لیجنڈز سنچری، مسٹر 360 واپس آ گئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانیکا امکان

کراچی:

جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر پاکستان سپر لیگ پر آئی پی ایل کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

پروٹیز آل راؤنڈر کوربن بوش پی ایس ایل 10 کے لیے پشاور زلمی سے اپنے معاہدے کی قربانی دینے کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل کبھی انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ نہیں لیا ہے البتہ وہ ماضی میں راجستھان رائلز کے ریزرو پلیئر رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز؛ افریقی بیٹر نے پاکستانی بالرز کا بھرکس نکال دیا

بوش کو جنوبی افریقی پیسر لیزاڈ ولیمز کی جگہ ممبئی انڈینز اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دائیں ہاتھ کے پیسر بوش کو جنوری میں منعقدہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے اپنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • انگلش کرکٹر ہیری بروک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، وجہ بھی بتا دی
  • مداحوں کو بڑا جھٹکا ،جنوبی کوریا کے معروف گلوکار چل بسے
  • روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل
  • سری لنکا کے سابق کرکٹر کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں زمین الاٹ، حیران کن خبرآگئی
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شاندار اختتام پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا پیغام دیا؟
  • چیمپئنز ٹرافی: ورون دھون کے وکٹ لینے کی ویڈیو وائرل، مداح حیران
  • جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانیکا امکان
  • جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانیکا امکان
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف