ڈاکٹر فریحہ طلحہ گلگت بلتستان کی پہلی ویٹرنری خاتون
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فریحہ طلحہ ویٹرنری ڈاکٹر ہیں۔
ڈاکٹر فریحہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پہلی ویٹرنری خاتون ڈاکٹر بن گئیں۔ ڈاکٹر فریحہ کا کہنا تھا کہ یہ سفر میرے لیے آسان نہیں تھا۔ سب میرے ویٹرنری بننے کے خلاف تھے تاہم والد نے میرا ساتھ دیا۔
ڈاکٹر فریحہ کے مطابق والد نے میرا داخلہ ایگریکلچر یونیورسٹی میں کروایا۔ 2009 میں اپنی فارما سیوٹیکل کمپنی کا آغاز کیا۔ بہت ساری خواتین نے مجھ سے رابطہ کیا جو اس فیلڈ میں آگے بڑھانا چاہتی تھیں۔ میں نے پورے ملک میں مختلف سیمینارز منعقد کروائے تا کہ خواتین اس سے مستفید ہوسکیں۔
ڈاکٹر فریحہ کے مطابق بہت سی خواتین نے پولٹری فیلڈ میں آگے بڑھنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا۔ میرا پیغام ہے کہ جو آپ کرنا چاہتے ہیں جس فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں جائیں۔ جو بھی خواتین اس فیلڈ میں آگے آنا چاہتی ہیں میں ان کو کہتی ہوں کہ اپنے خواب پورے کریں۔ راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر فریحہ فیلڈ میں
پڑھیں:
پاکستان میں خواتین کو مردوں سے کم اجرت دی جاتی ہے: ڈاکٹر شمشاد اختر
ڈاکٹر شمشاد اختر---فائل فوٹوپاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں شامل کیا جائے تو معاشرہ کی کوالٹی بدل جائے گی، پاکستان میں خواتین کو مردوں سے کم اجرت دی جاتی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خواتین کے عالمی دن سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈاکٹرشمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ معاشروں کی تعمیر میں خواتین کا کردار اہم رہا ہے، غزہ گئی ہوں وہاں کی خواتین کے حقوق کا پرچار کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں آنے دیں، فنانشل شعبہ میں مردوں کی اجارہ داری تھی، اب وہاں خواتین کی شمولیت ہو رہی ہے، جینڈر گیپ کم کرنا ہمارا عزم ہے۔
کراچی میں ہوم بیسڈور کرز کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ڈاکٹرشمشاد اختر کا کہنا ہے کہ آج بجنے والا گونگ شمولیت اور برابری اور ترقی کی آواز ہے، معاشرے میں تعمیری بدلاؤ کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔
دوسری جانب تقریب سے خطاب کے دوران چیئرپرسن پاکستان بزنس کونسل ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا کہ خواتین کو سرمایہ، مارکیٹ اور رسائی چاہیے، پاکستان میں خواتین فنانشل مارکیٹ سے غائب ہیں، ایس ای سی پی نے بورڈ پر خواتین کی شمولیت لازمی قرار دی ہے، خواتین کو سکھایا جائے کہ اپنی بچت کی سرمایہ کاری کر لیں تو یہ بڑی خدمت ہوگی۔