Daily Mumtaz:
2025-03-12@01:38:08 GMT
امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی، ڈاوجونز اور ایس اینڈ پی میں 2 فیصد سے زائد گراوٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ نیسڈیک انڈیکس میں4 فیصد کمی دیکھی گئی۔
ایس اینڈ پی اور نیسڈیک میں سال کا بدترین دن رہا، نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں ستمبر 2022 کےبعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بڑے پیمانے پر شیئرز کی فروخت ٹیرف اثرات کے بارے میں تشویش کے باعث تھی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کواپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی معیشت منتقلی کا دور دیکھے گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا طرز حکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا طرزحکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت صوبے کو کرپشن فری بنانے کے لئے بدعنوانی کی شکایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے مرتکب افسر کو گرفتار کر لیا ۔(جاری ہے)
پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمن کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔ ملزم پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی شکایات کی فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کرپشن ریڈ لائن ہے کسی صورت برداشت نہیں۔کسی بھی سطح پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔