روس-یوکرین جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں آج مذاکرات ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
روس-یوکرین جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں آج مذاکرات ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
ریاض(آئی پی ایس) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب میں آج اہم مذاکرات ہوں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں، جن میں جنگ بندی اور دیگر عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مذاکرات سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امن سمجھوتے کے لیے یوکرین کو کچھ علاقے چھوڑنے پڑ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس واضح کرے گا کہ روس جنگ ختم کرنے کے لیے کیا قربانی دینے کو تیار ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، مذاکرات میں غزہ کی تعمیر نو پر بھی گفتگو ہوئی۔ مارکو روبیو نے اس موقع پر حماس کو کسی بھی حل کا حصہ نہ بنانے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ شام، یمن اور حوثیوں کی نیوی گیشن پر دھمکیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔ سعودی عرب پہلے بھی اس تنازع کے حل کے لیے مصالحتی کردار ادا کرتا رہا ہے اور اس اجلاس سے بڑی پیش رفت متوقع ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
امریکی حکام سے ملاقات کیلیے یوکرینی صدر ریاض پہنچ گئے، سعودی ولی عہد سے ملاقات
JEDDAH:یوکرین کے صدر ایک وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی حکام سے مذاکرات کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا استقبال کیا، جو سعودی عرب اور امریکی حکام کے ساتھ یوکرینی افسران کے مذاکرات سے قبل سعودی عرب پہنچے ہیں۔
ولی عہد نے ملاقات کے دوران مملکت کی جانب سے یوکرین روس جنگ کے حل اور امن کے قیام کے لیے عالمی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
صدر زیلنسکی نے سعودی عرب کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ اور دنیا میں اس کے اہم کردار کو سراہا۔
اس ملاقات میں سعودی اور یوکرینی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
زیلنسکی کو قبل ازیں مکّہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز اور دیگر حکام نے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔
مذاکرات میں حصہ لینے کیلیے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔