میو ہسپتال انجکشن ری ایکشن معاملہ‘ ایک اور مریض جاں بحق‘ تعداد 2 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) میو ہسپتال لاہور کے چیسٹ وارڈ میں ٹیکے کے مبینہ ری ایکشن سے جان کی بازی ہار جانے والے مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی۔ کیفٹر کسون انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے گزشتہ روز 36 سالہ مریضہ نورین جاں بحق ہو گئی تھی اور 15 مریض متاثر ہوئے تھے۔ متاثرہ مریضوں میں سے دولت خان نامی مریض بھی دم توڑ گیا‘ دولت خان وینٹی لیٹر پر تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق طور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ دریں اثناء وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا انجکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، انجکشن پاؤڈر تھا اس کو محلول بنانے میں غلطی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو تیسری خوراک دی گئی تھی، پہلی دو خوراک لگانے سے کوئی ری ایکشن نہیں ہوا۔ 6 ہزار انجکشن کا سٹاک اسپتال میں آیا، مختلف ڈپارٹمنٹس میں یہ انجکشن مریضوں کو لگائے گئے لیکن انجکشن کا ردعمل صرف چیسٹ وارڈ میں ہوا، لیبارٹری کی رپورٹ آج آجائے گی۔ یہ انجکشن لاہور کے مختلف ہسپتالوں کے علاوہ نارووال بھی گیا تھا، اینٹی بائیوٹک کو بنانے کی تربیت نرسز کو دی جاتی ہے، رپورٹ سامنے آنے کے بعد نرسز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، دو نرسز ڈیوٹی پر موجود تھیں، انہوں نے محلول بنانے میں غلطی کی۔ میو ہسپتال میں دواؤں کا اسٹاک موجود تھا، ایم ایس کی نا اہلی تھی کہ دوائیں مریضوں تک نہیں پہنچ پا رہی تھیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ری ایکشن
پڑھیں:
میو ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 18 مریضوں کی حالت غیر ، 2 کی حالت نازک ،انکوائری کمیٹی تشکیل
لاہور (نیوزڈیسک) میو ہسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے 18 مریضوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یہ واقعہ ہسپتال کے سینے کے وارڈ میں پیش آیا جس کے بعد انجکشن کا استعمال فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔
میو ہسپتال کے سی ای او پروفیسر ہارون حامد نے تصدیق کی کہ ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور متاثرہ مریضوں کی بہترین ممکنہ دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔یہ واقعہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اسپتال کا اچانک دورہ کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، جہاں انہیں ناقص سہولیات اور بدانتظامی کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔
اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، اس نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔ان کے دورے کے بعد پنجاب حکومت نے ہسپتال میں بڑی انتظامی تبدیلیاں کیں۔پروفیسر احسن نعمان کی جگہ پروفیسر ہارون حامد کو نیا سی ای او مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر احتشام الحق کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے تبدیل کر کے میو ہسپتال کے نئے ایم ایس تعینات کر دیا گیا۔
مارک کارنے حکمران جماعت کے نئے رہنما منتخب، جلد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے