لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔
لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو بورڈ تجاویز تیار کر کے وفاقی وزارتِ توانائی کو بھجوائے گا، تجویز میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ ختم کر کے کمپنی کے دونوں حصوں کے لیے الگ الگ جی ایم لگائے جائیں گے۔
لاہور میں لیسکو کی جانب سے میٹر بحران پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد کمپنی کے 4، 4 سرکلز ہوں گے اور لیسکو کا موجودہ بورڈ ہی دونوں کمپنیوں کو چلائے گا۔
لیسکو کی تقسیم کا مقصد لاکھوں صارفین اور سسٹم کی مناسب مانیٹرنگ بتایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مٹیاری: ٹینکر اور 2 ٹرالرز میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
—فائل فوٹومٹیاری میں قومی شاہراہ پر ٹینکر اور 2 ٹرالرز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق جلے ہوئے ٹینکر اور ٹرالرز کو قومی شاہراہ سے ہٹانے کے لیے مشینری طلب کی گئی ہے، قومی شاہراہ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جس کی مکمل بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
موٹر وے پولیس کے مطابق کراچی جانے والی سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
مٹیاری میں قومی شاہراہ باؤ ڈیرو کے مقام پر 2 ٹرالر اور ایک ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر سڑک کنارے کھڑے 3 ٹرالرز کو آگ لگ گئی تھی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ڈرائیور ہوٹل کے ساتھ گاڑیاں کھڑی کر کے سحری کر رہے تھے کہ ایک ٹینکر اور دو ٹرالرز کو آگ لگ گئی۔
آگ کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی کپاس اور چینی بھی جل گئی۔