اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے 29 ویں اجلاس میں انفارمیشن گروپ میں گریڈ 21 کی سینئر آفیسر،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ عنبرین جان کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی پیر کے روز منعقدہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ (HPSB) کے اجلاس میں گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دینے کیلئے دیگر دس سینئر افسران کی منظوری بھی دی گئی جن میں سیکرٹریٹ گروپ کے محترمہ عائشہ حمیرہ چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد، حماد شمیمی، محمد اسلم غوری، پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے شہزاد حسن، سید محمد عمار نقوی، پوسٹل گروپ کے سمیع اللہ خان، ریلوے (C&T) گروپ کے سید مظہر علی شاہ شامل ہیں اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نو مئی سمیت4مقدمات کی سماعت، سینئر پی ٹی آئی رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نومئی، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار مقدمات کے جیل ٹرائل بارے سماعت کی۔

عدالت نے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی، ملزمان پر عسکری ٹاور حملہ،زمان پارک اور جناح ہاوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی۔ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے 13 مارچ کو ملزمان کے خلاف گواہان کو طلب کر لیا، آئندہ سماعت پر تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ترمیمی فرد جرم عائد ہو گی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، عدالت نے پراسیکیوشن کی مقدمات میں فرد جرم میں ترمیم کی درخواست منظور کر رکھی ہے ،پراسیکیوشن نے تمام الزامات اور دفعات کے لحاظ سے دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو فرد جرم میں ترمیم کی اجازت دے دی، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر برضمانت ملزمان پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، مقدمہ کے برضمانت ملزمان میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ ، طیبہ راجہ، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر شامل ہیں۔واضح رہے پی ٹی آئی رہنماوں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گریڈ 20،21 میں ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ اجلاس آج سے شروع
  • سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کی گریڈ 22 میں ترقی
  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں  بیوروکریٹس کی ترقیوں کا سب سے بڑا میلہ سج گیا
  • محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
  • 47 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی
  • سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی عنبرین جان کی گریڈ22 میں ترقی
  • نو مئی سمیت4مقدمات کی سماعت، سینئر پی ٹی آئی رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس، 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری
  • ہائی پاور بورڈ ، مزید11 بیوروکریٹس کو22 گریڈ میں ترقی مل گئی ،کس کس کو ترقی ملی ؟دستاویز سب نیوز پر