نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مائیکل بریسویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس سیریز کے لیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: فائنل میں پاکستان کو نظرانداز کرنے کا معاملہ؛ آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

تاہم نیوزی لینڈ کے کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جن میں لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر شامل ہیں، جو آئی پی ایل میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز میں شرکت کریں گے جبکہ میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی بہترین ٹیم کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

اعلان کردہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان مائیکل بریسویل کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹیم کا

پڑھیں:

پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر، نیوزی لینڈ روانگی کیلیے تیار

لاہور:

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔

یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔

کیمپ کے چوتھے اور آخری روز بھی کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔

اس سے قبل اتوار کوکھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ میں شرکت کی جہاں کوچنگ اسٹاف نے انہیں مختلف ٹارگٹس دیے۔

پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے مخصوص میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی مشق کی جبکہ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی۔

میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں بھی حصہ لیا تاکہ فٹنس کو برقرار رکھا جا سکے۔ 

قومی ٹیم 12 مارچ کو کیویز کے دیس جانے کے لیے پرواز بھرے گی جہاں وہ میزبان ملک کی ٹیم کے خلاف پانچ ٹوئنٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شرکت کرے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر، نیوزی لینڈ روانگی کیلیے تیار
  • نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے کھلاڑی شامل ہیں؟
  • پاکستان سے T20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کی بہترین ٹیم کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کو 252 رنز کا ہدف
  • چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • بابراعظم بھائی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود