Express News:
2025-03-11@17:15:25 GMT

گریڈ 20،21 میں ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ اجلاس آج سے شروع

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری کیلیے آج شروع ہونے والا سینٹرل سلیکشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس 14 مارچ تک جاری رہے گا۔

اجلاس چیٔرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی کی سربراہی میں ہوگا۔

یہ اجلاس ایک سال سات ماہ بعد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ایک ہزار افسروں کے نام زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے افسروں کے پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیار کیے ہیں۔

سینیٹر سعدیہ عباسی، سنیٹر سلیم مانڈوی والا، ایم این اے جاوید حنیف خان، پنجاب سے سیکرٹری خزانہ امداد اللّٰہ بوسال، سندھ سے گریڈ 22 کی ریٹائرڈ بیوروکریٹ رابعہ جویریہ آغا، خیبر پختونخوا سے سیکرٹری بحری امور ڈویژن ظفر علی شاہ بورڈ ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی

اسلام آباد:

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کردیا۔

این ایل سی کے مطابق یہ سروس ابتدائی طور پر دو بحری جہازوں کے ساتھ کام کرے گی، مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے سروس کے اجراء کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (KGTL)  پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایل سی  کے سینئر حکام، شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

بحری جہاز 1120 فٹ مساوی کنٹینر شپ کے ذریعے 10 روزہ راؤنڈ ٹرپ شیڈول پر کام کرے گا۔ کراچی، جبل علی (دبئی) اور دمام (سعودی عرب) کے درمیان سامان کی بحری راستوں کے ذریعے بلاتعطل نقل و حرکت کی جائے گی۔

کسی بھی پاکستانی ادارے اور شپنگ لائن کی جانب سے کراچی سے خلیج تک یہ پہلی سروس ہے۔ اس سروس میں پاکستانی روپوں میں سلاٹ پیمنٹ کلیکشن کی سہولت موجود ہے۔ اس سہولت سے برآمد اور درآمد کنندگان کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے۔

 سروس حکومت کی خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی فروغ کی پالیسی کے حصہ ہے، جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درآمد و برآمد کنندگان کے لیے کاروبار کو وسعت دینے اور نئے صارفین تک مؤثر طریقے سے پہنچنے کے مواقع فراہم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی
  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات، رمضان سے ہی جدوجہد شروع کرنے پر اتفاق
  • وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان سمیت  10افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی 
  • سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کی گریڈ 22 میں ترقی
  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں  بیوروکریٹس کی ترقیوں کا سب سے بڑا میلہ سج گیا
  • 47 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی
  • اب ملک میں مہنگائی ختم ہونے کا زمانہ شروع ہونے والا ہے: پرویز رشید
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس، 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری
  • ہائی پاور بورڈ ، مزید11 بیوروکریٹس کو22 گریڈ میں ترقی مل گئی ،کس کس کو ترقی ملی ؟دستاویز سب نیوز پر