عبری ذرائع کے مطابق یمنی محاذ اسرائیل کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے اور اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں صرف 24 گھنٹے باقی ہیں اور اس تناظر میں ہمیں اسرائیل کی جانب ایک اور راکٹ داغنے کی توقع رکھنی چاہیے۔  اسلام ٹائمز۔ یمنی تحریک انصار اللہ کی طرف سے غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کرنیکی صورت میں حملوں کے خوف کیوجہ سے عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے صیہونیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر تل ابیب سمیت (مقبوضہ فلسطین) کے مختلف حصوں میں انتباہی سائرن بجنے کی توقع رکھیں۔ عسکری تجزیہ کار اور معاریو اخبار کے رپورٹر ایوی اشکنازی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج انصار اللہ کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے امکان کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے، اس لیے مرکز اور جنوبی (مقبوضہ فلسطین) اسرائیل میں مختلف فضائی دفاع کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

عبری ذرائع کے مطابق یمنی محاذ اسرائیل کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے اور اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں صرف 24 گھنٹے باقی ہیں اور اس تناظر میں ہمیں اسرائیل کی جانب ایک اور راکٹ داغنے کی توقع رکھنی چاہیے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ نے میزائل اور ڈرون حملے دوبارہ شروع کرنے کے لیے اپنے الٹی میٹم کے خاتمے کے طور پر اگلے 24 گھنٹوں کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل کی دفاعی افواج نے اس خطرے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے تیاری بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انصار اللہ

پڑھیں:

پی ڈی ایم اے پنجاب نے ماہ مقدس میں مزید بارشوں کے متعلق الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے رمضان المبارک میں مزید بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی  بھی کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی جبکہ واسا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا غزہ کی بجلی منقطع کرنیکا فیصلہ بلیک میلنگ ہے، حماس
  • تکفیری، شام میں امریکی و صیہونی احکامات پر عمل پیرا ہیں، سربراہ انصار الله
  • غ‍زہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے، حماس
  • امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
  • آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا میزائل پروگرام پر پابندی کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • پی ڈی ایم اے پنجاب نے ماہ مقدس میں مزید بارشوں کے متعلق الرٹ جاری کردیا
  • ’اپنا میزائل پروگرام ختم نہیں کرینگے‘، ٹرم کے خط پر ایرانی سپریم لیڈر کا جواب
  • رمضان میں بھی فلسطین پر اسرائیلی حملے جاری، 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
  • انصار الله کیجانب سے اسرائیل کو ڈیڈ لائن دینے پر حماس کا خیرمقدم