بغیر آئینی اختیارات کے 50 ہزار سے زائد بچوں کو آئی ٹی تعلیم دلوائی،گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بغیر آئینی اختیارات کے انھوں نے 50 ہزار سے زائد بچوں کو آئی ٹی تعلیم دلوائی جن میں سے کئی بچے اب لاکھوں روپے مہینہ کما رہے ہیں۔
انھوں نے یہ بات گورنر ہاوس کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب میں کہی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بغیر اختیار کے آئی ٹی کورسز، راشن بیگز، موٹر سائیکلیں اور دیگر چیزیں فراہم کررہے ہیں، اگر بغیر اختیار والے یہ سب کچھ کر سکتے ہیں تو اختیار ہوگا تو کتنا کام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جب مسائل پر بات کرتا ہوں تو یہ کہتے ہیں یہ گورنرکا اختیار نہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ جب تک اس منصب پر ہیں یہ گورنر ہاﺅس عوام کا ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق افطار میں قرعہ اندازی کے موقع پرلوگوں کو پلاٹ، عمرے کے ٹکٹ اور نقد عیدی دی گئی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آئیسکو کی کارروائیاں جاری
—فائل فوٹواسلام آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آئیسکو کی کارروائیاں جاری ہیں۔
آئیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئیسکو ریجن میں جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب جاری ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق ستمبر 2023ء سے جاری کارروائیوں میں اب تک 4 ہزار 8 سو سے زائد بجلی چوروں کو 41 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان نےبتایا ہے کہ 3 ہزار 6 سو سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس نے ڈھائی ہزار سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کیا ہے۔