سندھ کے پانی میں کمی کرنے کی بات میں صداقت نہیں، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ پانی کے ذخائر کو بہتر کریں، سندھ کے پانی میں کمی کرنے کی بات میں صداقت نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 25 سے 27 مقام پر ٹیلی میٹرنگ کے لیے پیپلز پارٹی نے بھی تجاویز دی تھیں، حکومت تمام حلیف جماعتوں کو اہم فیصلوں میں شامل کرتی ہے اور کرے گی، دو سال میں ہر معاشی اشاریے اوپر جارہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ صدر کے خطاب میں اپوزیشن نے ہلڑ بازی کی، اگر جمہوری آزادی نہ ہوتی تو پارلیمنٹ میں یہ منظر دیکھنے کو ملتا؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی امریکی کانگریس میں جاکر پاکستان کا ٹرائل نہیں کر رہی؟ پی ٹی آئی ثابت کرنا چاہتی ہے کہ پاکستان میں غزہ اور کشمیر سے زیادہ ظلم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
مسائل کا ابھی ادراک نہ کیا تو بعد میں مشکل ہوگا، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اس شہر میں وہ مسائل جنم لے رہے ہیں جن کا ادراک نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں اس قابل نہیں ہونگے کہ ان کا حل نکال سکیں۔
نارتھ کراچی میں گورنر سندھ ریسٹورنٹ پر سحری کے لئے آئے، ان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار اور دیگر افراد تھے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیر اعظم، آرمی چیف باہر کے لوگوں کی انویسٹمنٹ لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم این ایز کو وفاق سے پیسہ ملے گا جو اس شہر اور صوبے پر لگے گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پرسوں میں نے بات کی تو پیپلز پارٹی کے دوستوں نے کہا کہ گورنر کو آئین اجازت نہیں دیتا، اگر پانی نہیں آرہا، بجلی نہیں آرہی بل آرہا ہے تو آواز نہ اٹھائیں، میں پیپلز پارٹی یا کسی منسٹر کے خلاف نہیں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس صوبے کے حالات اچھے ہونے جارہے ہیں، اس وقت حکومت جن کے ہاتھ میں ہے ان کا مقصد عوام کی ترقی ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر بارش کا پانی شہر میں آئیگا تو ہر قومیت کے لوگ متاثر ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے شہداء کے خون کی وجہ سے گورنر بنا ہوں۔