بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کسی کو بھی نہیں کھیلنے دینا، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ آج بانی کی رہائی سے متعلق ایوان میں نعرے لگائے گئے، مذاکرات کے دوران بھی پی ٹی آئی کا یہی رویہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہونا چاہیے لیکن بدتہذیبی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کسی کو بھی نہیں کھیلنے دینا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آج بانی کی رہائی سے متعلق ایوان میں نعرے لگائے گئے، مذاکرات کے دوران بھی پی ٹی آئی کا یہی رویہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہونا چاہیے لیکن بدتہذیبی نہیں، احتجاج کی آڑ میں بداخلاقی مناسب نہیں، ملک پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سندھ میں پانی کے مسئلے پر سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کا کام ہرصوبے کو اس کے حصے کا پانی دینا ہے، ملک میں پانی کی کمی نہیں ہے، اگر ایک 2 ڈیم بنالیں تو پانی کو ذخیرہ کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
سندھ کے پانی میں کمی کرنے کی بات میں صداقت نہیں، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ پانی کے ذخائر کو بہتر کریں، سندھ کے پانی میں کمی کرنے کی بات میں صداقت نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 25 سے 27 مقام پر ٹیلی میٹرنگ کے لیے پیپلز پارٹی نے بھی تجاویز دی تھیں، حکومت تمام حلیف جماعتوں کو اہم فیصلوں میں شامل کرتی ہے اور کرے گی، دو سال میں ہر معاشی اشاریے اوپر جارہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ صدر کے خطاب میں اپوزیشن نے ہلڑ بازی کی، اگر جمہوری آزادی نہ ہوتی تو پارلیمنٹ میں یہ منظر دیکھنے کو ملتا؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی امریکی کانگریس میں جاکر پاکستان کا ٹرائل نہیں کر رہی؟ پی ٹی آئی ثابت کرنا چاہتی ہے کہ پاکستان میں غزہ اور کشمیر سے زیادہ ظلم ہے۔