وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عوام کے سفری مسائل کو کم کرنے کے لیے 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عوام کے سفری مسائل کو کم کرنے کے لیے 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔ وزیر ریلوے نے ریلوے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے نگرانی کے جدید آلات نصب کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ادارے کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

حنیف عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ایم ایل ون منصوبے کے سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو مزید جدید اور مؤثر بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور تین روز قبل ہی وزارت ریلوے کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حنیف عباسی کرایوں میں کے لیے

پڑھیں:

موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے: حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران سی پیک کی بحالی کو یقینی بنایا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 9 اقتصادی زونز پر چین کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ انڈسٹری کے لیے 23 مارچ سے بجلی کے نرخ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بجلی کے نرخ میں کتنی کمی ہوگی اس کی تفصیلات وزیراعظم خود اعلان کریں گے۔حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کا ریلوے نظام 150 سال پرانا ہے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔اولین ترجیح ٹرینوں کو بروقت روانہ کرنا، ان کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا اور کارگو سروسز میں بہتری لانا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ریلوے کی زمینوں پر قبضے ہیں جنہیں چھڑانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلوے لینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی جس سے اربوں اور کھربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملازمین کے لیے بُری خبر، ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی
  • عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان
  • 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی: حنیف عباسی
  • عیدالفطر پر خصوصی ٹرینیں چلانے، کرایوں میں کمی کا اعلان
  • عید کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں 25 رمضان سے چلائی جائیں گی، وزیر ریلوے
  • وزیر ریلوے کا عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان  
  • موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے: حنیف عباسی
  • ایم ایل ون کے حوالے سے یو اے ای کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، حنیف عباسی