شام میں جاری جھڑپوں میں گزشتہ 3 روز کے دوران ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
شام میں جاری جھڑپوں میں گزشتہ 3 روز کے دوران ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کرگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
دمشق (سب نیوز )شام میں سکیورٹی فورسز اور سابق صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں پچھلے 3 روز کے دوران 1300 سے زیادہ افراد مارے گئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔برطانیہ میں موجود شامی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 830 سویلین شامل ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کون سے گروپ ملوث ہیں۔
حالیہ پرتشدد جھڑپوں کا مرکز شام کے ساحلی علاقے طرطوس اور لاذقیہ (لطاکیہ) ہیں، جہاں علوی کمیونٹی کی اکثریت رہتی ہے، انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والے اکثر شہریوں کا بظاہر تعلق اسی علوی کمیونٹی سے ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لاذقیہ میں جھڑپوں کے بعد گزشتہ روز شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے قومی یکجہتی کا مطالبہ کرتے ہوئے جھڑپوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے تھی۔دوسری جانب شہریوں کی ہلاکتوں پراقوام متحدہ، عرب لیگ اور امریکا کی جانب سے بھی مذمت کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی جارحیت میں 5 فلسطینی شہید
فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 5 نئے شہداء اور 37 زخمیوں کے لائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی جارحیت میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 5 نئے شہداء اور 37 زخمیوں کے لائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 48,458 ہوگئی ہے جب کہ 111,897 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد شہداء موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔