ملتان، بزرگ عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، نماز جنازہ کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
مرحوم کی نماز جنازہ کل دوپہر امامین کربلا سورج میانی میں ادا کی جائے گی، گزشتہ سال مرحوم کا جواں سال بیٹا بھی انتقال کرگیا تھا، مرحوم گزشتہ کئی سالوں سے شعبہ تدریس سے وابستہ تھے، مرحوم کے ہزاروں شاگردان ہیں، بزرگ عالم دین کی وفات پر ملک بھر سے لواحقین سے اظہار افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے چچازاد بھائی، اسلامی تحریک پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کے چھوٹے بھائی مدرس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان علامہ سید علی رضا نقوی مختصر علالت کے بعد ملتان کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ کل دوپہر امامین کربلا سورج میانی میں ادا کی جائے گی، گزشتہ سال مرحوم کا جواں سال بیٹا انتقال کرگیا تھا، مرحوم گزشتہ کئی سالوں سے شعبہ تدریس سے وابستہ تھے، مرحوم کے ہزاروں شاگردان ہیں، بزرگ عالم دین کی وفات پر ملک بھر سے لواحقین سے اظہار افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ امکان ہے کہ نماز جنازہ میں سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی شریک ہوں گے اور نماز جنازہ بھی پڑھائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست، مختصر حکمنامہ جاری
ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پرپشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر انوسٹی گیشن نیب خیبرپختونخوا کا تبادلہ روکتے ہوئے نیب کا 4 فروری کا اعلامیہ معطل کردیا۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نیب کے پی میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن تعینات ہے۔ درخواست گزار نے ڈی جی نیب کی تعیناتی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ڈی جی نیب تعیناتی چیلنج کرنے کے بعد درخواست گزار کو کے پی سے نیب راولپنڈی ٹرانسفر کیا گیا۔ 4 فروری کو درخواست گزار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کی گئی۔
مختصر حکم نامے کے مطابق 30 جنوری کو عدالت نے فریقین کو درخواست گزار کے خلاف تادیبی کاروائی سے روکا تھا۔ عدالتی حکم کے باوجود فریقین نے 4 فروری کو درخواست گزار کو راولپنڈی نیب تبدیل کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گزار کے خلاف تادیبی کاروائی کی گئی۔ نیب کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے راولپنڈی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ فریقین نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے درخواست گزار کا تبادلہ کیا اور انکوائری بھی شروع کی۔ 4 فروری کے تبادلے کا اعلامیہ معطل کیا جاتا ہے۔
حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کو نیب خیبرپختونخوا میں کام کی اجازت دی جائے۔ فریقین درخواست گزار کے خلاف جاری انکوائری کا ختمی فیصلہ اگلی پیشی تک جاری نہ کریں۔