لاہور:

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عوام کے سفری مسائل کو کم کرنے کے لیے 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔

وزیر ریلوے نے ریلوے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے نگرانی کے جدید آلات نصب کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ادارے کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

حنیف عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ایم ایل ون منصوبے کے سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو مزید جدید اور مؤثر بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور تین روز قبل ہی وزارت ریلوے کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عید کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں 25 رمضان سے چلائی جائیں گی، وزیر ریلوے

اسلام آباد:

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل 25 رمضان سے چلائی جائیں گی، چند دنوں میں عوام کو ریلوے میں بہتری نظر آئے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں آپ کو ریلوے کے محکمے میں بہتری نظر آئے گی، عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل عید ٹرینیں چلارہے ہیں، 25 رمضان سے یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی، آج محکمہ ریلوے پر وزارت میں بریفنگ لی ہے۔

نیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے،  ریلوے اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ مشین خراب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اس حوالے سے آئندہ روز میں میٹنگ کروں گا، وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ریلوے کے نظام میں بہتری لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی سیکیورٹی اتنی اچھی نہیں ہے، سیکیورٹی بہتر لانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملازمین کے لیے بُری خبر، ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی
  • عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان
  • 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی: حنیف عباسی
  • عیدالفطر پر خصوصی ٹرینیں چلانے، کرایوں میں کمی کا اعلان
  • عید کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں 25 رمضان سے چلائی جائیں گی، وزیر ریلوے
  • وزیر ریلوے کا عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان  
  • موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے: حنیف عباسی
  • ایم ایل ون کے حوالے سے یو اے ای کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، حنیف عباسی