بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کسی کوبھی نہیں کھیلنے دینا: مصدق ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کسی کوبھی نہیں کھیلنے دینا۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آج بانی کی رہائی سے متعلق ایوان میں نعرے لگائے گئے، مذاکرات کے دوران بھی پی ٹی آئی کا یہی رویہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہونا چاہیے لیکن بدتہذیبی نہیں، احتجاج کی آڑمیں بداخلاقی مناسب نہیں، ملک پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔سندھ میں پانی کے مسئلے پر سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کا کام ہرصوبے کواس کے حصے کا پانی دینا ہے، ملک میں پانی کی کمی نہیں ہے، اگرایک دوڈیم بنالیں توپانی کوذخیرہ کرسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

اقوام متحدہ نے غزہ میں بجلی کی اسرائیلی بندش کو فلسطینیوں کی’نسل کشی’ قرار دے دیا

حماس نے اسرائیل کے غزہ کی بجلی بند کرنے کے فیصلے کو ‘ناقابل قبول دباؤ’ قرار دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے یہ اقدام فلسطینی مزاحمت کاروں پر دباؤ ڈالنے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کیا ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہم اسرائیل کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کے تحت غزہ کو پہلے ہی خوراک، ادویات اور پانی سے محروم کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقوں فرانسیسکا البانیزے نے اسرائیلی فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ‘Genocide Alert’ (نسل کشی کا انتباہ) لکھتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش کے نتیجے میں صاف پانی کی دستیابی بھی ممکن نہیں رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “وہ ممالک جو اسرائیل پر پابندیاں یا اسلحے کی ترسیل پر پابندی عائد نہیں کر رہے، وہ اس تاریخی اور قابلِ روک تھام نسل کشی میں اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں۔”

بجلی کی بندش کے بعد غزہ میں پانی صاف کرنے والے پلانٹس بھی کام نہیں کر سکیں گے، جس سے لاکھوں فلسطینیوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کو “جنگی جرم” اور “اجتماعی سزا” قرار دیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، عمر ایوب کا دعویٰ
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، عمر ایوب
  • اقوام متحدہ نے غزہ میں بجلی کی اسرائیلی بندش کو فلسطینیوں کی’نسل کشی’ قرار دے دیا
  • اقوام متحدہ نے غزہ میں بجلی کی اسرائیلی بندش کو فلسطینیوں کی'نسل کشی' قرار دے دیا
  • بانی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا، وہ بھگتیں،ہم انتقام نہیں لے رہے ، رانا مبشر اقبال
  • چاہتے ہیں فضل الرحمان اپوزیشن تحریک کی سربراہی کریں، راناثنااللہ
  • پانی مافیا
  • ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، بیرسٹرگوہر
  • فلسطینی ہمدردی کے بیانات نہیں، مضبوط اقدامات چاہتے ہیں: اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب