اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صدر کا خطاب اچھا تھا، ایک سالہ پروگرام دیا، حکومت عمل کرے گی، تحریک انصاف دہشت گردوں کی اتحادی بنی ہوئی ہے، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری ہے، کامیابی بھی ہورہی ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل آپریشنز ہورہے ہیں، افواج کو پچھلے ڈیڑھ ماہ میں کئی کامیابیاں ملی ہیں، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، بہت سے خوارج مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لگائے پودوں کا قلع قمع ہونے تک یہ جنگ جاری رہے گی، جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہ ہوگا، چین سے نہیں بیٹھیں گے، تحریک انصاف تو دہشت گردوں کی اتحادی بنی ہوئی ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصاف سے متعلق کوئی ثبوت ہے؟، جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ کون لایا، کس کے دور میں ہزاروں دہشتگرد یہاں بسائے گئے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ صدر مملکت کے خطاب کے دوران احتجاج روایت ہے، صدر کے خطاب کے دوران احتجاج نہ ہو تو ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کے معاملات کو ٹھیک ہونا چاہئے، صدر زرداری کا خطاب اچھا تھا ایک سالہ پروگرام دیا، حکومت عمل کرے گی، کوئٹہ لاک ڈاؤن کا مجھے تو کوئی علم نہیں، وزیراعلیٰ کو ہی معلوم ہوگا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

تحریک انصاف کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف یوم پاکستان کے سلسلہ میں 22 مارچ کو شام آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، داد رسی کمیٹی کے سربراہ کمشنر لاہور کو درخواست دی، تاحال داد رسی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے اجازت کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست پی ٹی آئی کے رہنماءاکمل خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف یوم پاکستان کے سلسلہ میں 22 مارچ کو شام آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، داد رسی کمیٹی کے سربراہ کمشنر لاہور کو درخواست دی، تاحال داد رسی نہیں کی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو ہوم سیکرٹری اور کمشنر کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ مضامین

  • آصف علی زرداری کا خطاب آئین کی ضرورت، اُن کے دیئے ایجنڈے پر عمل کرینگے، خواجہ آصف
  • جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا رابطہ ہوگیا
  • پاکستان تحریک انصاف کا جےیوآئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی
  • پاکستان تحریک انصاف کا جییوآئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی
  • صدرِ پاکستان کا خطاب آئین کی ضرورت، ان کے دیئے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونگے: خواجہ آصف
  • دلچسپ موڑ
  • تحریک انصاف کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف ضلع پشاور کا صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار
  • تحریک انصاف ضلع پشاور کا اجلاس، صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار