صدر بار ملک جاوید علی ڈوگر ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرائیکی صوبے کا قیام ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے وسیب کے کروڑوں عوام اس وقت محکومی اور محرومی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں مگر حکمران اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں، وکلا نے ہمیشہ حق اور سچ کی خاطر ہر تحریک کا ساتھ دیا ہے، اس لیے سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے ہم ہر ہفتہ کو احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام آج ملتان میں سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا، جس میں صدر  بار ملک جاوید علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد اور پاکستان سرائکی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک جاوید چنڑ ایڈوکیٹ، لائرز ونگ کے صدر ملک محمد نعیم اقبال، ملک آصف آرائیں ایڈوکیٹ، صفدر سرسانہ سیال جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سید عارف حسن شاہ، ملک خالد سمیجہ ایڈوکیٹ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم پیرزادہ اور دیگر سینکڑوں وکلا سمیت پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک نواز وینس، ملک عدیل ذیشان وینس ایڈوکیٹ اور سرائیکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ سید مہدی الحسن شاہ، حاجی احمد نواز سومرو، عبدالرزاق عدیل، احمد سرائیکی رہنما شریف خان لاشاری سمیت دیگر پاکستان سرائیکی پارٹی کے کارکنان اور دیگر عہدے داران نے شرکت کی اور سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے بھرپور نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی کیمپ میں سینکڑوں وکلا نے سرائیکی صوبے کے کیمپ کا دورہ کیا اور سرائیکی صوبے کے حق میں اپنے بیانات اور تاثرات ریکارڈ کرائے۔

 صدر بار ملک جاوید علی ڈوگر ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرائیکی صوبے کا قیام ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے وسیب کے کروڑوں عوام اس وقت محکومی اور محرومی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں مگر حکمران اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ حق اور سچ کی خاطر ہر تحریک کا ساتھ دیا ہے اس لیے سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے ہم نے ہر ہفتہ کو احتجاجی کیمپ لگائیں گے انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کروڑوں لوگوں کا مسئلہ ہے سرائیکی وسیب کے کروڑوں انسان اس وقت قربت اور بے روزگاری کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں مگر حکمران ہمیں عینی حق صوبہ سرائیکستان نہیں دیتے جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی پسماندگی کا واحد حل سرائکی صوبے کا قیام ہے وکلا تحریک نے ہمیشہ سرائیکی صوبے کی تحریک کو سپورٹ کیا ہے اور انشائاللہ بار کے پلیٹ فارم سے ہم سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے اواز بلند کرتے رہیں گے اور ہم نے پورا سال کیمپ کا اغاز کر دیا ہے اور انشاءاللہ ہر ہفتے وکلا کے پلیٹ فارم سے سرائکی صوبے کے لیے جدوجہد کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسلام آباد میں گلگت بلتستان اور نئی دہلی طرز پر اسمبلی اور حکومت کے قیام کی تجویز

تجویز کے مطابق سی ڈی اے سمیت تمام ادارے آئی سی ٹی گورنمنٹ کے ماتحت کام کریں گے، چیف کمشنر کی بجائے چیف سیکرٹری ہو گا، آئی جی پولیس ہوں گے۔ سب کمیٹی نے تجویز کیا کہ تمام محکموں کے سربراہ سیکرٹری ہوں گے، داخلہ، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے چیف سیکرٹری کے توسط سے وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوں گے، آئی سی ٹی گورنمنٹ کو گلگت بلتستان کی طرح مکمل انتظامی اور مالی خود مختاری حاصل ہو گی اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا، اس حکومت کو گلگت بلتستان حکومت کی طرح مالی و انتظامی خود مختاری حاصل ہو گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامی اصلاحات کیلئے تشکیل سب کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اسلام آباد میں نمائندہ حکومت اور جمہوری کنٹرول قائم کیا جائے، وفاق سے اسلام آباد حکومت کو اختیارات منتقل کیے جائیں، بکھرے ہوئے محکموں کی بجائے مربوط انداز میں ادارے بنائے جائیں۔ وفاق کے ایک یونٹ کے طور پر موزوں انتظامی ڈھانچہ بنایا جائے، یہ ڈھانچہ گلگت بلتستان کی طرز پر صوبائی حکومت کا ہو، یہ سفارش سب کمیٹی کی عبوری رپورٹ میں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سب کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری ( آئی سی ٹی ) گورنمنٹ بنائی جائے۔ آئی سی ٹی کی منتخب اسمبلی ہو گی جس کے نمائندے براہ راست منتخب کیے جائیں گے۔ صوبائی اسمبلی کے پاس ہوم، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے سبجیکٹس نہیں ہوں گے، اسلام آباد اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا، میئر اسمبلی کو جوابدہ ہو گا۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ آئی سی ٹی کے محکمے صوبائی محکموں کی طرز پر ہوں گے، ان کی تعداد کم ہو گی، انہیں چار گروپس میں سوشل، اکنامک، ڈویلپمنٹ اور جنرل کے نام سے تقسیم کیا جا ئے گا، داخلہ، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے علاوہ تمام محکمے میئر کے ماتحت کام کریں گے، داخلہ، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے وفاقی حکومت کے ماتحت ہوں گے، ان کے انچارج متعلقہ وزیر ہوں گے۔

تجویز کے مطابق سی ڈی اے سمیت تمام ادارے آئی سی ٹی گورنمنٹ کے ماتحت کام کریں گے، چیف کمشنر کی بجائے چیف سیکرٹری ہو گا، آئی جی پولیس ہوں گے۔ سب کمیٹی نے تجویز کیا کہ تمام محکموں کے سربراہ سیکرٹری ہوں گے، داخلہ، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے چیف سیکرٹری کے توسط سے وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوں گے، آئی سی ٹی گورنمنٹ کو گلگت بلتستان کی طرح مکمل انتظامی اور مالی خود مختاری حاصل ہو گی، آئی سی ٹی گورنمنٹ اپنے معاملات چلانے کیلئے رولز وضع کرے گی۔ ان مقاصد کےحصول کیلئے اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری ایکٹ 2025ء منظور کیا جائے گا، عبوری انتظام کیلئے وفاقی حکومت کی ایڈوائس پر صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 258 کے تحت حکم نامہ جاری کر سکتے ہیں جیسا کہ جی بی آرڈر 2018ء جاری کیا گیا تھا۔

رولز آف بزنس 1973ء میں بھی اس کے مطابق تبدیلی کی جائے گی، مجوزہ قانونی ڈرافٹ ایک ماہ میں تیار کیا جا سکتا ہے، نئے مالی انتظام کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ زیادہ تر آئی سی ٹی کے موجودہ اداروں کی ری اسٹرکچرنگ ہی کی جائے گی۔ آئی سی ٹی حکومت کے دو شیڈول ہوں گے۔ شیڈول اے میں داخلہ، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے ہوں گے جو وفاقی حکومت کے ماتحت ہوں گے، شیڈول بی میں 26 محکمے ہوں گے جو آئی سی ٹی حکومت کے ماتحت کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ عبوری رپورٹ بیرسٹر ظفر اللہ کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی نے تیار کی ہے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں وفاقی وزیر پار لیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ایم این اے خرم شہزاد، انجم عقیل ایم این اے، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے کا ایک نمائندہ شامل ہیں۔

سب کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے ہو گا جس میں سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سب کمیٹی اپنی سفارشات وزارتی کمیٹی کو دے گی جو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان پولیس ڈاکے اور چوریاں روکنے کی بجائے بے جا خود نمائی میں مصروف ہے، ملی یکجہتی کونسل 
  • سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹوٹ گیا
  • چیف جسٹس سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی ملاقات
  • نادرا کے قیام کے25 سال مکمل، پاک فوج کا ناقابلِ فراموش کردار
  • صہیب عمار صدیقی جماعت اسلامی ملتان کے ضلعی امیر مقرر، حلف اُٹھا لیا 
  • اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب
  • اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ ، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب
  • پی ٹی آئی کا اہم اجلاس آج طلب، منظوری کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا
  • اسلام آباد میں گلگت بلتستان اور نئی دہلی طرز پر اسمبلی اور حکومت کے قیام کی تجویز