UrduPoint:
2025-03-10@18:33:38 GMT

چینی کی قیمت 250 روپے ہو جانے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

چینی کی قیمت 250 روپے ہو جانے کا امکان

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10 مارچ 2025ء ) چینی کی قیمت 250 روپے ہو جانے کا امکان، شوگر ملوں کی جانب سے وافر ذخیرہ ہونے کے باوجود چینی مارکیٹ میں نہ لانے سے چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے کے فیصلے کی قیمت عوام ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔ ملک میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا ہے کہ اس وقت چینی کی کوئی قلت نہیں، لیکن ملیں بیچنا نہیں چاہتیں، شوگر ملیں ہر طرف سے منافع میں ہی رہتی ہیں، اب فصل نو ماہ بعد آئے گی، خدشہ ہے کہ چینی 250 روپے تک پہنچ جائے گی، وزیراعظم اس کا فوری نوٹس لیں۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، لیکن ملیں بیچنا نہیں چاہتیں، شوگر ملیں ہر طرف سے منافع میں ہی رہتی ہیں، اعلی حکام کیا سٹے مافیا سے نہیں پوچھ سکتیں؟ وزیراعظم نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہی دیکھا ہے پہلے ایکسپورٹ کرتے ہیں، پھر وہی چینی امپورٹ کرتے ہیں، 450 روپے گنا کسانوں سے خریدا چینی 100 روپے ہونی چاہئے، اب فصل 9 ماہ بعد آئے گی کیا چینی 250 روپے پہنچ جائے گی؟۔

عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ جتنی چینی گوداموں میں پڑی ہے، انہیں سیل کردیں، یہ المیہ ہے ایک کلو چینی خریدنے والا اب آدھا کلو چینی لے رہا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی مہنگی ہونے کے سلسلے کو بریک نہیں لگ سکی ہے۔ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران چینی مزید مہنگی ہو گئی، یہ مسلسل 14 واں ہفتہ تھا جب میں ملک میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان کی آمد ہر شہر کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رمضان کے 6 روز کے دوران چینی کی ریٹیل قیمت15 سے 20 روپے بڑھ گئی، چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے پر پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان میں پشاور کے شہریوں کو بھی ریلیف نہ مل سکا، شہر میں ہول سیل ریٹ پر چینی 164 روپے اور پرچون میں 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور میں چینی 170 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 8250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ہی چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ جائے گی۔

تاجروں نے چینی مہنگی ہونے کا ذمے دار حکومت اور شوگر ملوں کو قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شوگر ملوں کو چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی۔ حکومت کو خبردار کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک سے قبل چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت نہ دی جائے ورنہ چینی مہنگی ہو جائے گی۔ تاہم حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، اس لیے چینی کی ایکسپورٹ سے چینی مہنگی نہیں ہو گی۔ تاہم ایک مرتبہ پھر حکومتی دعوٰی غلط ثابت ہوا اور چینی کی قیمت کو پر لگ گئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چینی کی قیمت میں ملک میں چینی کی چینی مہنگی ہو کی جانب سے کے دوران کے مطابق جائے گی ہول سیل روپے تک سے چینی فی کلو

پڑھیں:

چین نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دئیے

چین نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ : 6 ماہ کی  تحقیقات  کے بعد، چین نے کینیڈا کے چین مخالف  امتیازی سلوک کے حوالے سے  تحقیقات کے نتائج جاری کیے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے گزشتہ سال چین سے درآمد کی جانے والی  برقی گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات کا نفاذ امتیازی پابندیاں ہیں، جس سے عام تجارتی نظام متاثر ہوتا ہے اور چینی کاروباری اداروں کے جائز  حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔

اس نتیجے کی بنیاد پر چین نے قانون کے مطابق کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے ہیں جس کے  نتیجے میں ، امتیازی سلوک کے خلاف  دنیا کی پہلی تحقیقات کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
چین کی جانب سے کینیڈا کو دیا گیا جواب خود کینیڈا کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے   ہے ۔ گزشتہ سال اگست میں کینیڈا نے اکتوبر سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد اضافی ٹیرف اور  چینی اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔اس اقدام کا مقصد  امریکہ کے ساتھ تعاون  تھا ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق  کینیڈا کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کا نشانہ صرف چینی مصنوعات تھیں   اور اس حوالے سے ان کی تحقیقات   مکمل   نہیں تھیں۔

اس کے برعکس، تحقیقات  کے آغاز سے  لے کر  نتائج جاری کرنے تک، چینی تحقیقات کا ہر قدم  پیشہ ورانہ اور واضح رہا ہے.
امتیازی سلوک کے خلاف تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر چین نے اعلان کیا ہے  کہ وہ 20 مارچ 2025 سے کینیڈا  کے  ریپ سیڈ آئل،  آئل کیک  اور بینز   پر 100 فیصد اضافی محصولات عائد کرے گا اور  کینیڈا  کی   آبی مصنوعات اور  گوشت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ چین کینیڈا کی زرعی اور آبی مصنوعات کے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے. ان مصنوعات کے خلاف جوابی اقدامات  سے لامحالہ کینیڈا کی  برآمدات پر منفی اثر پڑے گا۔

کینیڈا  کے خلاف چین کا یہ جوابی اقدام  ان ممالک کے لیے بھی ایک سبق ہے جو “چائنا کارڈ” کھیلتے ہوئے  امریکہ سے مفادات  حاصل کرنا سوچتے ہیں۔ سبق یہ ہے کہ اگر وہ    قدم بہ قدم  امریکہ کی پیروی کرتے ہیں تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے اور اگر وہ چین کے خلاف بے جا کارروائی اختیار کرتے ہیں،توچین کی جانب سے بھرپور جوابی اقدامات  کئے جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک بڑی کمی کا امکان
  • لاہور اور پشاور میں چینی 10 روپے کلو مہنگی
  • رمضان کے پہلے عشرے میں چینی مہنگی کر دی گئی ، قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • رمضان کا پہلا عشرہ، چینی 10 روپے کلو مہنگی، قیمت مزید بڑھنے کا امکان
  •  چینی 10 روپے فی کلو مہنگی، قیمت مزید بڑھنے کا امکان
  • چین نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دئیے
  • حکومت پٹرول کی قیمت میں کم ازکم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے
  • رمضان المبارک : 200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا
  • 200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا