Express News:
2025-03-10@18:28:24 GMT

نمرہ خان کی دوسری شادی؛ دلہا کون ہے ؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

ابھرتی ہوئی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا عندیہ دیدیا۔

نمرہ خان نے بہترین اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جگہ بنالی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں سے بھی ہمہ وقت رابطے میں رہتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی کا صفحہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔ جب انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کیا تھا تب بھی مداحوں کو یہ خوشخبری خود سنائی تھی۔

اپریل 2020 میں ہونے والی یہ شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور ایک سال بعد ہی جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

تاہم اب انسٹاگرام پر مداح کے ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے۔

نمرہ خان نے کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اکثریت نے دلہا سے متعلق جاننا چاہا۔

لگتا ہے نمرہ خان ابھی دلہا کے معاملے میں سسپنس برقرار رکھنا چاہتی ہیں اس لیے ان سوالات کو نظر انداز کرگئیں۔

تو نمرہ خان کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں اس کے لیے ان کے مداحوں کو انتظار کرنا ہوگا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 مارچ 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پربانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات کروں گا،ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے کچھ سوشل میڈیا پوسٹس دکھائی ہیں۔

ان پوسٹس کے حوالے سے پارٹی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات کروں گا۔جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے مجھے کچھ سوشل میڈیا پوسٹس دکھائی گئیں ہیں۔ سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر عمران خان سے بھی ڈسکس کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں کسی سے خلیج نہیں چاہتے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں کی۔جے آئی ٹی میں مجھ سے ملاقات اور پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی تھی۔ہمارے چیئرمین عمران احمد خان نیازی ہیں آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی )نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ 11 مارچ کو طلب کر لیا، جے آئی ٹی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ ان افراد کیخلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی تھی۔قبل ازیں بھی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا جن میں سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے علاوہ روف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماوں سے پانچ گھنٹے تفتیش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق دوران تفتیش شاہ فرمان نے جے آئی ٹی کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیاتھا۔ جے آئی ٹی نے شاہ فرمان سے کچھ اضافی اور سخت سوالات بھی کئے تھے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے15رہنماﺅں کو نوٹسز جاری کئے تھے۔پی ٹی آئی رہنماﺅں کو 7 مارچ کو دوپہر 12 بجے وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی نے طلب کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایکس کی سروس عالمی سطح پر ڈاؤن ہونے سے صارفین کو مشکلات
  • نمرہ خان نے دوسری شادی کا عندیہ دیدیا
  • صحیفہ جبار کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان، اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا
  • فیس بک پر مریم نواز کے خلاف تنقید کرنے والا ڈاکٹر بڑی مشکل میں پھنس گیا ، مقدمہ درج
  • کیا صحیفہ جبار کسی پریشانی کا شکار ہیں؟ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا
  • کیا دانش تیمور دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا
  • بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا
  • ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، بیرسٹرگوہر
  • جے  آئی ٹی میں سخت سوالات‘ سوشل میڈیا پوسٹوں پر عمران سے بات کرونگا: بیرسٹر گوہر