اسلام آباد؛ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے ملزم سے صلح کرلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک کے قریب تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے ملزم کے ساتھ راضی نامہ کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے عدالت میں جاکر بیان دے دیا ہے کہ معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا اور گرفتاری کے بعد ملزم 2روزتک جسمانی ریمانڈپر پولیس کے پاس رہا، بعدازاں ملزم کو ریمانڈمکمل ہونے پر جیل بھیج دیا گیا تھا، ملزم جمال 10روزتک جیل میں بھی رہا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ کے ساتھ صلح ہونے پر ملزم کی ضمانت ہوگئی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان کو دو خواتین کو سڑک پر بالوں سے پکڑ گھسیٹے اور ان پر تشدد کرتے دکھایا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں عورت مارچ ریلی کا انعقاد
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ میں مرد بھی شریک ہوئے اورخواتین کےحقوق کےلیے آواز بلند کی۔
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نیشنل پریس کلب میں جمع ہوئیں اور اپنے حقوق کےلیے آواز اٹھائی، شرکاء نے کہا کہ حکومت نے انہیں مارچ کےلیے این او سی جاری نہیں کیا۔
مارچ میں موجود خواتین نے مختلف واقعات میں قتل ہونے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا، نور مقدم، قندیل بلوچ، سبین محمود اور ننھی زینب کو یاد کیا۔
عورت مارچ کی شرکاء نے نیشنل پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی، خواتین کا مطالبہ تھا کہ ان کےحقوق کےلیے کی جانے والی قانون سازی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔