تصادم کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیم بھیج دی گئی، جس میں لائف بوٹس اور ایک کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر شامل ہے۔ امدادی کاموں کے دوران حادثے کی جگہ سے 32 لاشیں ملی ہیں، جنکی شناخت کا عمل جا رہی ہے جبکہ کچھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یارکشائر کے ساحل سے دور شمالی سمندر میں امریکی پرچم والے آئل ٹینکر اور کنٹینرز سے لدا پرتگالی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ شمال مشرقی قصبے ویدرنسی کے قریب ہمبر ایسٹوری میں صبح 10 بجے سے کچھ پہلے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا نام اسٹینا امیکولیٹ ہے اور اس پر امریکی پرچم لہرا رہا تھا جبکہ بحری جہاز کا نام سولونگ تھا اور اس پر پرتگالی پرچم لہرا رہا تھا۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیم بھیج دی گئی، جس میں لائف بوٹس اور ایک کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر شامل ہے۔

امدادی کاموں کے دوران حادثے کی جگہ سے 32 لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت کا عمل جا رہی ہے جبکہ کچھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آئل ٹینکر اسٹینا امیکولیٹ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی نے بتایا کہ تمام عملہ محفوظ ہے، تاہم انھوں نے حادثے کی وجہ اور نوعیت پر تبصرے سے گزیر کیا۔ بحری جہاز کی ملکیت رکھنے والے ادارے نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بحری جہاز

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی جیت پر مدھیہ پردیش میں مسجد کے قریب ہنگامہ، 3 افراد زخمی

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت پر اشتعال انگیز نعرے بازی اور آتشبازی کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق، نعرے بازی اور آتشبازی کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے، اور مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو آگ لگا دی۔ 

واقعے کے بعد 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ صورتحال قابو میں رہے۔

اتوار کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

حکام کے مطابق، صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • یارکشائر کے شمالی سمندر میں آئل ٹینکر اور کارگو شپ میں تصادم، 32 افراد ہلاک
  • امریکی آئل ٹینکر اور پرتگالی بحری جہاز میں خوفناک تصادم؛ 32 افراد ہلاک
  • امریکاکاجنگی اور کمرشل بحری جہازوں کی صنعت کو دوبارہ زندہ کرنے کا منصوبہ
  • چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی جیت پر مدھیہ پردیش میں مسجد کے قریب ہنگامہ، 3 افراد زخمی
  • امریکی ریاست پنسلوانیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پانچ افراد زخمی
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں 2 کمسن بہن بھائی سمیت 5 افراد جاں بحق
  • شاہراہ قراقرم پر کار حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • یمن اور افریقا میں پناہ گزینوں کی چار کشتیاں ڈوب گئیں، 2 افراد ہلاک، 180 سے زائد لاپتہ