بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی جیت کے بعد بطور کپتان چوتھا بڑا ٹائٹل اپنے نام کر کے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما 12 بار مسلسل ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے

بھارت نے دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی جس سے روہت نے دنیائے کرکٹ کے نمایاں کپتانوں جگہ بنالی ہے۔

روہت شرما اب کرکٹ لیجنڈز عمران خان، مہندر سنگھ دھونی اور رکی پونٹنگ کے ساتھ کھڑے ہیں جن کی قیادت میں ان  کی ٹیمیں 4 بڑے ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

روہت شرما کے بطور کپتان اہم اعزازات

ایشیا کپ 2018

ایشیا کپ 2023

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024

چیمپیئنز ٹرافی 2025

بطور کپتان عمران خان کی شاندار کامیابیاں

آسٹریلیا ایشیا کپ 1986

نہرو کپ 1989

آسٹریلیا ایشیا کپ 1990

عالمی کپ 1992

رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)

ورلڈ کپ 2003

چیمپئنز ٹرافی 2006

ورلڈ کپ 2007

چیمپیئنز ٹرافی 2009

ایم ایس دھونی (بھارت)

ٹی 20 ورلڈ کپ 2007

ورلڈ کپ 2011

چیمپیئنز ٹرافی 2013

ٹی 20 ایشیا کپ 2016

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

روہت شرما روہت شرما اعزاز روہت شرما کی شاندار کپتانی عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: روہت شرما روہت شرما اعزاز روہت شرما کی شاندار کپتانی چیمپیئنز ٹرافی روہت شرما ورلڈ کپ

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، کائل جیمیسن، نیتھن اسمتھ اور ول او رویک 

بھارت کا اسکواڈ: 

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور ورون چکرورتی
 

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کس ٹیم کے کتنے کھلاڑی شامل ہیں؟
  • روہت شرما کا ایسا کارنامہ جو پہلے کوئی کپتان انجام نہ دے سکا
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شاندار اختتام پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا پیغام دیا؟
  • ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر روہت شرما نے خاموشی توڑ دی
  • چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان
  • روہت شرما نے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں بدترین ریکارڈ بنالیا
  • روہت شرما 12 بار مسلسل ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے
  • چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئینز ٹرافی فائنل ہارے تو روہت شرما ریٹائر ہوجائیں گے؟