صدر زرداری کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی نے عجیب مطالبہ کیا، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے صدر مملکت آصف زرداری کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے مطالبے کو عجیب قرار دیدیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آج صدر زرداری کی تقریرکے دوران پی ٹی آئی والے عجیب مطالبہ کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مطالبہ کررہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو، میں پوچھتا ہوں کہ حکومت کسی ایسے شخص کو کیسے رہا کرسکتی ہے جسے عدالتوں سے سزا ہوئی ہو؟
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی ایک سزا یافتہ مجرم ہے، 190 ملین پاؤنڈ کا انہوں نے غبن کیا ہے، انہیں عدالت نے سزا دی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں 30 جنوری کو جو ڈیبیٹ ہوئی اس میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کو بدنام کرنے پر انہیں شرم آنی چاہیے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونین میں شکست کھائی اور اس کے اوپر اپنی ویڈیو کو جیت بنا کر پیش کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
نامناسب سوالات پوچھنے پر نادر علی کا پوڈکاسٹ چھوڑ دیا تھا، نادیہ خان
کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی وی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نامناسب سوالات بار بار پوچھے جانے پر انہوں نے یوٹیوبر نادر علی کا پوڈکاسٹ چھوڑ دیا تھا۔
نادیہ خان حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے رمضان پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کی۔
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاروں کو کسی بھی پوڈکاسٹ میں جاتے وقت یہ خیال رکھنا چاہیے کہ انہیں مختلف سوالات کرکے پھنسانے کی کوشش کی جائے گی۔
ان کے مطابق پوڈکاسٹرز کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اداکار مہمانوں سے غلط سوالات کرکے انہیں پھنسائیں اور پھر اپنے ویوز حاصل کریں۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی ایک یوٹیوبر نے پھنسانے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے بروقت ایکشن دکھایا۔
اداکارہ کے مطابق ماضی میں یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں تو میزبان نے بار بار ان سے نامناسب سوالات پوچھنا شروع کیے، جس پر انہوں نے شو کو چھوڑ دیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ پوڈکاسٹ چھوڑ کر سائیڈ پر بیٹھ گئیں اور انہوں نے شو ریکارڈ کروانے سے انکار کیا، جس پر یوٹیوبر نے ان سے معافی مانگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوبر نے وعدہ کیا کہ وہ ان سے نامناسب اور غلط سوال نہیں کریں گے، جس کے بعد ہی انہوں نے بقیہ پروگرام ریکارڈ کروایا۔
نادیہ خان نے کہا کہ ان کی جانب سے شو کو چھوڑنے اور غلط سوالات پر اٹھ کھڑے ہونے پر یوٹیوبر پیچھے ہٹے اور دیگر اداکاروں کو بھی پوڈکاسٹس میں شرکت کے وقت ایسا ہی کرنا چاہیے۔
ان کے مطابق یوٹیوبر کو صرف ویوز چاہیے تھے لیکن انہیں بطور اداکارہ عزت چاہیے تھی اور انہیں اپنا کیریئر بھی بڑھانا تھا، اس لیے انہوں نے نامناسب سوالات پر احتجاج کا درست فیصلہ کیا۔
نادیہ خان نے براہ راست نادر علی کا نام نہیں لیا، تاہم میزبان ژالے سرحدی نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ وہی یوٹیوبر ہیں، جنہوں نے سنیتا مارشل سے نامناسب سوال کیا تھا؟ جس پر نادیہ خان نے ہاں میں جواب دیا۔
خیال رہے کہ نادیہ خان فروری 2023 میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی تھیںْ۔
View this post on InstagramA post shared by 365 News (@365.newspk)
مزیدپڑھیں:اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں، بلاول بھٹو