پی ٹی آئی کا شور ایسے ہے جیسے سحری میں ڈھول یا پیپا بجانا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس میں جو زبان استعمال ہوئی ماضی میں ایسی زبان کسی نے استعمال نہیں کی۔ پی ٹی آئی کا شور ایسے تھا جیسے سحری میں ڈھول یا پیپا بجایا جاتا ہے۔پارلیمنٹ ہا ئو س میںگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی آمریتوں میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اوپر بہت ظلم ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگائی گئی، نواز شریف کو جیل بھیجا گیا، بینظر بھٹو کو قید کیا گیا۔

انھوں نے کہا ہم نے سیاست کو سیاست کے میدان میں لڑا ہے، ہماری فوج روزانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر رہی ہے۔ اس وقت فوج کے خلاف بات کرنا ملک کیساتھ وفاداری نہیں بلکہ غداری ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں طالبان اور ٹی ٹی پی کو ہزاروں کی تعداد میں واپس لا کر بسایا گیا، ٹی ٹی پی اور طالبان کو بانی پی ٹی آئی نے اپنی دفاعی لائن بنایا ہوا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آج کل روزے ہیں، پی ٹی آئی کا شور ایسے ہے جیسے سحری میں ڈھول یا پیپا بجانا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کا شور ایسے خواجہ آصف نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان پر سب کا بلاتفریق حق ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سرزمین پاکستان کی مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے۔

چیف منسٹر مائنارٹی کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے، برداشت ہمارے مذہب کا اہم جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری بستی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کےلیے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سرزمین پاکستان کی مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں بہت بڑا کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا شور ایسے ہے جیسے سحری میں ڈھول یا پیپا بجانا، خواجہ آصف
  • آئندہ بھی ایسے ہی "احتجاج" کرتے رہیں گے، بیرسٹرگوہر
  • کراچی میں سحری کے وقت لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکلات
  • چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
  • چیمپیئنز ٹرافی انڈیا کے نام: ’ایسے لگ رہا تھا کہ مہمان بھی انڈیا میزبان بھی انڈیا‘
  • چاندنی چوک کے پل کے نیچے خصوصی سحری انتظامات، روایتی کھانوں کا لطف
  • پاکستان پر سب کا بلاتفریق حق ہے، خواجہ آصف
  • پاکستان میں لاکھوں ’’چھوٹے‘‘
  • امریکہ کا چینی مصنوعات پر فینٹینیل کی بنیاد پر محصولات کا نفاذ بے بنیاد ہے چینی وزارت تجارت