Express News:
2025-03-10@17:31:26 GMT

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے تجاوز کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

کراچی:

پاکستان کو درپیش فنانشل گیپ کے مسائل، درآمدات بتدریج بڑھنے اور معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

چین کی جانب سے 24مارچ کو واجب الادا 2ارب ڈالر کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے اور مثبت عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 11پیسے کی کمی سے 279روپے 85پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اور عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مسلسل مضبوط ہونے جیسے عوامل کے باعث اختتامی لمحات میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ 

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 281 روپے 49 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی

پڑھیں:

آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی نمائندے کو شکست ہوئی: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک مباحثے میں پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انہیں 145 کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چند ماہ قبل ہونے والے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے مباحثے کو اب اچھال کر پی ٹی آئی کے نالائق حامیوں نے اپنے ہی لیڈر کو بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے وضاحت کی کہ اس مباحثے میں بانی پی ٹی آئی کے ایک حامی نے ان کی وکالت کی، جبکہ انہیں موقع ملا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی حقیقت عوام کے سامنے رکھیں احسن اقبال نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا اور اسی نظریے سے متاثر ہو کر ایک نوجوان نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا جس کی گولی آج بھی ان کے جسم میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ اگر تنقید کرنی ہے تو تعمیری اور معیاری انداز میں کریں وفاقی وزیر نے مزید الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈز واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ایک کاروباری شخصیت کو دے دیے جس کے بعد وہ خود کو سیاسی قیدی کہتے ہیں احسن اقبال نے سوال اٹھایا کہ کیا ایسے شخص کو چور اور مجرم نہ کہا جائے؟ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے مباحثے میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انہیں واضح برتری حاصل ہوئی جو ان کے مؤقف کی سچائی 

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی
  • آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی نمائندے کو شکست ہوئی: احسن اقبال
  • لاہور؛ 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد
  • شام میں جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کرگئیں
  • گورنر سندھ آئینی حدود سے تجاوز نہ کریں، ترجمان سندھ حکومت
  • کراچی میں شدید گرمی: درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز، کل بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • گورنر سندھ آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں، ترجمان سندھ حکومت
  • رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی
  • پاکستان میں آج بروزہفتہ،08مارچ 2025 سونے کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگیا