عورت مارچ کے نام پر تماشا لگایا جاتا ہے؛ مجبور اور پردہ دار خواتین کیلیے کوئی نہیں بولتا؛ فضاعلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اداکارہ فضا علی نے عورت مارچ کے نام پر اپنی ثقافت اور روایات کی دھجیاں بکھیرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
رمضان ٹرانسمیشن کے دوران میزبان فضا علی نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ فیشن ایبل خواتین کی حمایت کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوجاتے ہیں۔
فضا علی نے کہا کہ دوسری جانب اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کرنے والی مجبور اور پردہ دار خواتین کے حق میں کوئی آواز نہیں اُٹھاتا۔
فضا علی نے عورت مارچ میں لگائے جانے والے نعروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھانا خود گرم کرو اور میرا جسم میری مرضی جیسے نعرے لگا کرتماشا لگایا جاتا ہے۔
میزبان فضا علی نے کہا کہ عورت مارچ والے اُن خواتین کی حمایت کرتے ہیں جو اپنی ذمہ داریوں سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ فضا علی نے دوسری شادی کے خواہش مند مردوں سے کہا کہ اللّٰہ نے مردوں کو ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت صرف کسی بے سہارا، بیوہ یا مطلقہ عورت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دی ہے لیکن مرد عموماً ہوس کی خاطر شادیاں کرتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فضا علی نے کہا کہ
پڑھیں:
افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان شہری کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کیلیے 31 مارچ دو ہزار 2025 تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔ یکم اپریل سے ان کی ملک بدری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق غیرقانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا پروگرام یکم نومبر دو ہزار تئیس سے نافذ ہے۔ حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں اور اے سی سی ہولڈرز کو رضاکارانہ واپسی کےلیے اکتیس مارچ کی ڈیڈلائن دی ہے۔
وزرات داخلہ کا کہنا ہے واپس جانے والوں کیلیے خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ جو بھی پاکستان میں رہنا چاہتا ہے، اسے قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔
ڈیمز ڈیڈ لیول کے قریب، خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی