Daily Ausaf:
2025-03-10@15:13:31 GMT

صدر زرداری کے خطاب میں کوئی خاص بات نہیں تھی، عمرایوب

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمر ایوب کا کہنا ہے کہ صدر زرداری ان کے خطاب میں کوئی خاص بات نہیں تھی، شہبازشریف کی رجیم میں کیا خاص بات ہے جو یہ شہنائیاں بجا رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدرزرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے۔

پارلمینٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنقید میں کہا کہ صدر آصف زرداری کے خطاب میں کوئی خاص بات نہیں، شہبازشریف کی رجیم میں کیا خاص بات ہے جو یہ شہنائیاں بجا رہے ہیں۔

عمرایوب نے کہا کہ کراچی کا پانی بیچا جا رہا ہے، انہوں نے 4 ہزار ارب سے زیادہ قرضہ چڑھا دیا ہے، مہنگائی عروج پر ہے گندم کا بحران سر پر ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بلوچستان میں پٹرولیم کی اسمگلنگ عروج پر ہے، 3 دن سے کوئٹہ میں لاک ڈاؤن ہے، فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں رول آف لا نہیں جس سےغیرملکی سرمایہ کاری نہیں آ رہی، ملک میں مزید 2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آ گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدر زرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے، اس وجہ سے ہم نے احتجاج سے استقبال کیا۔

اپوزیشن کی شدید نعرے بازی اور شور شرابہ

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری کو خطاب کی دعوت دی تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور شور شرابہ شروع کر دیا، پی ٹی آئی ارکان نے ڈیسک بجا کر احتجاج شروع کیا جبکہ شدید نعرے بازی کے باعث صدر نے کانوں پر ہیڈ فون لگا لیے۔

اس کے علاوہ وزیر شہباز شریف نے بھی ہیڈ فون لگا لیے جبکہ صدر مملکت تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب دیکھ کر مسکراتے رہے۔

احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب مکے مار مار کر ڈیسک بجاتے رہے، پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے بازی ہوتی رہی۔
مزیدپڑھیں:تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ آج ختم ہونے کا امکان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا کہ خاص بات کہ صدر

پڑھیں:

افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آج صدر زرداری نے تاریخی خطاب کیا، آصف زرداری پہلے صدر ہیں جنہوں نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا۔انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے خطاب میں حکومت کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے تعریف کی، صدر نے مسائل کے ساتھ نشاندہی بھی کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے، اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےلئے عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیح نہیں ہے، اپوزیشن کا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اپوزیشن کا شور ہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریر جاری رکھی۔

امریکہ میں طیارہ پارکنگ لاٹ میں گاڑیوں کے اوپر گر کر تباہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • صدر زرداری کے خطاب کے دوران ہلڑ بازی، بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا
  • صدرآصف علی زرداری کے خطاب میں کوئی خاص بات نہیں تھی، عمرایوب
  • افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • صدر زرداری وفاق کی علامت نظر نہیں آئے، خطاب میں کوئی نئی بات نہیں تھی، پی ٹی آئی
  • آصف زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کی ہلڑ بازی، کیا عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا؟
  • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرِ آصف زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا شور شرابہ
  • صدر آصف زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، اپوزیشن کا شور شرابہ، شدیدنعرے بازی
  • حکومت نے آئی ایم ایف کےکہنے پر 30 ہزار اسامیاں ختم کی ہیں، وزیر آبپاشی پنجاب