انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نومئی، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار مقدمات کے جیل ٹرائل بارے سماعت کی۔

عدالت نے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی، ملزمان پر عسکری ٹاور حملہ،زمان پارک اور جناح ہاوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی۔ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے 13 مارچ کو ملزمان کے خلاف گواہان کو طلب کر لیا، آئندہ سماعت پر تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ترمیمی فرد جرم عائد ہو گی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، عدالت نے پراسیکیوشن کی مقدمات میں فرد جرم میں ترمیم کی درخواست منظور کر رکھی ہے ،پراسیکیوشن نے تمام الزامات اور دفعات کے لحاظ سے دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو فرد جرم میں ترمیم کی اجازت دے دی، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر برضمانت ملزمان پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، مقدمہ کے برضمانت ملزمان میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ ، طیبہ راجہ، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر شامل ہیں۔واضح رہے پی ٹی آئی رہنماوں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سمیت دیگر عدالت نے

پڑھیں:

پرویز الہٰی کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

---فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کی درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے عدالت میں متضاد رپورٹس پیش کیں، پہلی رپورٹ میں 20 مقدمات ظاہر کیے، دوسری رپورٹ میں 32 مقدمات ظاہر کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پرویز الہٰی کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پرویزالٰہی پردرج مقدمات کی تفصیلات کیلیء دائردرخواست پرفیصلہ محفوظ
  • پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیل  سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ: 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ
  • سانحہ 9 اور 10 مئی کے تمام کیسز ڈی لسٹ، سماعت اب عید کے بعد ہو گی
  • 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی درخواست؛ پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظور
  • سپریم کورٹ: 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد ہوگی
  •  پی ٹی آئی رہنماوں ودیگر کیخلاف 9 مئی کے کیسزمیں سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • پشاور ہائیکورٹ کا علی امین گنڈاپور کو اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم