Daily Ausaf:
2025-03-10@15:13:05 GMT

نمرہ خان نے دوسری شادی کا عندیہ دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

کراچی(شوبز ڈیسک)لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرنے والی پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’بھائی صاحب! آپ کب شادی کر رہی ہیں؟‘۔

سوشل میڈیا صارف کے سوال کا ان ہی کے انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’جلد بہن جی‘۔

خیال رہے کہ اپریل 2020ء میں نمرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے نکاح کا اچانک اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

انہوں نے شوہر راجہ افتخار کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے باعث 19 اپریل کو نکاح کی تقریب گھر میں ہی منعقد ہوئی، جس میں صرف میری فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔

اداکارہ کی شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی، انہوں نے نکاح کے ایک برس بعد، اگست 2021ء میں اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

عامر خان نے اپنی محبت ثابت کرنے کیلیے کس کو خون سے خط لکھا تھا؟

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب ہونے کے باوجود ذاتی زندگی میں دو ناکام شادیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔

انہوں نے اپنی پہلی محبت رینا دتہ سے کم عمری میں شادی کی جو 16 سال بعد اختتام پذیر ہوئی۔ بعد ازاں عامر نے کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی لیکن یہ رشتہ بھی 2021 میں ختم ہو گیا۔

عامر خان نے اپنی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ محبت کی داستان بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے رینا کو اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے خون سے خط لکھا تھا۔ اگرچہ ان کی شادی 2002 میں ختم ہوئی لیکن عامر کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی رینا اور کرن دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور ان کے گھر والوں کا احترام کرتے ہیں۔

اپنے 30 سالہ کیریئر میں عامر خان نے 'لگان'، 'قیامت سے قیامت تک'، 'سرفروش'، 'انداز اپنا اپنا' اور 'تارے زمین پر' جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ انہیں پدم شری اور پدم بھوشن سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

 عامر خان کو آخری بار 2022 میں فلم 'لال سنگھ چڈھا' میں دیکھا گیا تھا۔ فلم کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اداکاری سے وقفہ لیا ہے اور اپنے پروڈکشن بینر کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد،عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر احمد کا نکاح درست قرار دیدیا
  • شادیوں کی رسومات
  • سلمان خان کا کرش کونسی اداکارہ تھیں جن سے وہ شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار نے بتادیا
  • عامر خان نے اپنی محبت ثابت کرنے کیلیے کس کو خون سے خط لکھا تھا؟
  • کم عمر لڑکی سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 افراد گرفتار
  • اداکارہ صاحبہ نے سیٹ پر اداکار کو تھپڑ جڑ دیا
  • کیا دانش تیمور دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا
  • نیلم منیر کا شوبز چھوڑنے کی افواہوں پر ردعمل
  • نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑ دی؟ اداکارہ کا بیان سامنے آگیا