سری لنکا کے سابق کرکٹر کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں زمین الاٹ، حیران کن خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سرینگر (ویب ڈیسک) سری لنکا کے ایک سابق کرکٹر کو بھارت کے زیر تسلط متنازع علاقے میں سینکڑوں کنال اراضی الاٹ کردی گئی ہے،یہ انکشاف مقبوضہ جموں و کشمیر کی اسمبلی میں کیا گیا ۔
نجی اخبار کے مطابق مقبوضہ کشمیر قانون ساز اسمبلی نے قابض انتظامیہ سے اس بارے میں سوالات اٹھا ئے ہیں کہ غیر ملکی کرکٹر کو مقبوضہ جموں و کشمیرمیں زمین کیسے الاٹ کی گئی؟ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
ادھر انڈیا ٹوڈے کے مطابق جس کرکٹر کا ذکر ہوا ہے ، وہ سابق کرکٹر مرلی دھرن ہیں جن کی مشروبات بنانے والی کمپنی کو بوتلنگ پلانٹ کے لیے معاوضہ کے بغیر ہی 25 ایکڑ سے زائد زمین ضلع کٹھوا میں الاٹ کی گئی، کانگریس اور سی پی آئی (ایم) نے عمرعبداللہ انتظامیہ سے وضاحت مانگی ہے کہ کیسے ایک غیر بھارتی شہری کو “مفت میں” زمین دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق عمر عبداللہ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ان کے پاس کوئی معلوم نہیں ہیں۔
مزیدپڑھیں:ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں، میو اسپتال واقعہ کا پول کھل گیا، ملک احمد خان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
54 کروڑ روپے خرد برد کرنے کا الزام: معروف ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا
بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے خاوند عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای اوبینک الفلاح سیکورٹیز عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے کی خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
معروف ماڈل نادیہ حسین کے خاوند کو بینک الفلاح سیکورٹیز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خرد برد میں ملوث ہے، ملزم نے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لئے استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے 654 ملین غیر قانونی طور پر ایکوائر کئے اور کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم کو سابق سی ایف او فیصل شیخ اور امتیاز احمد نے فراڈ میں سہولیات فراہم کیں۔